صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
29. باب من فضائل جرير بن عبد الله رضي الله تعالى عنه:
باب: سیدنا جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کی فضیلت۔
ترقیم عبدالباقی: 2476 ترقیم شاملہ: -- 6367
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ . ح وحَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، حَدَّثَنَا أَبِي . ح وحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ . ح وحَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ ، حَدَّثَنَا مَرْوَانُ يَعْنِي الْفَزَارِيَّ . ح وحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ كُلُّهُمْ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ ، بِهَذَا الْإِسْنَادِ، وَقَالَ فِي حَدِيثِ مَرْوَانَ: فَجَاءَ بَشِيرُ جَرِيرٍ أَبُو أَرْطَاةَ حُصَيْنُ بْنُ رَبِيعَةَ يُبَشِّرُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
وکیع، عبداللہ بن نمیر، سفیان، مروان فرازی اور ابواسامہ سب نے اسماعیل سے اسی سند کے ساتھ روایت کی، اور مروان کی حدیث میں کہا: تو حضرت جریر رضی اللہ عنہ کی طرف سے خوشخبری دینے والے ابوارطاۃ حصین بن ربیعہ رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو خوشخبری دینے کے لیے آئے۔ [صحيح مسلم/كتاب فضائل الصحابة/حدیث: 6367]
امام صاحب نے یہی روایت اپنے کئی اساتذہ کی سندوں سے، اسماعیل کی مذکورہ بالا سند سے بیان کی ہے اور مروان کی حدیث میں ہے، حضرت جریر رضی اللہ عنہ کی طرف سے بشارت دینے والا ابو ارطاہ حصین بن ربیعہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو بشارت سنانے کے لیے آیا، بعض جگہ بشارت دینے والے کو جریر بتایا گیا اور بعض جگہ ابو ارطاہ، دونوں میں تعارض نہیں، کیونکہ قائد حضرت جریر رضی اللہ عنہ تھے، ان ہی کے نمائندہ بن کر ابو ارطاہ آئے تھے، ان دونوں کی طرف نسبت کرنا درست ہے، نیز یہ بھی ہو سکتا ہے واپسی پر مل کر انہوں نے خود براہ راست خبر دی ہو۔ [صحيح مسلم/كتاب فضائل الصحابة/حدیث: 6367]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2476
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
Sahih Muslim Hadith 6367 in Urdu
حماد بن أسامة القرشي ← إسماعيل بن أبي خالد البجلي