پی ڈی ایف کتاب کو ٹیکسٹ میں کیسے کنورٹ کیا جاتا ہے سیکھنے کے لیے ہماری کلاس جوائن کریں اپنے آپ کو رجسٹر کیجیے۔ مزید تفصیلات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
47. باب فضل من يموت له ولد فيحتسبه:
باب: جس شخص کا بچہ مرے اور وہ صبر کرے۔
ترقیم عبدالباقی: 2632 ترقیم شاملہ: -- 6696
حَدَّثَنَا يَحْيَي بْنُ يَحْيَي ، قَالَ: قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " لَا يَمُوتُ لِأَحَدٍ مِنَ الْمُسْلِمِينَ ثَلَاثَةٌ مِنَ الْوَلَدِ، فَتَمَسَّهُ النَّارُ إِلَّا تَحِلَّةَ الْقَسَمِ ".
امام مالک نے ابن شہاب سے، انہوں نے سعید بن مسیب سے، انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے اور انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی کہ آپ نے فرمایا: ”جس کسی مسلمان کے تین بچے فوت ہو جائیں تو اسے آگ صرف قسم پورا کرنے کے لیے چھوئے گی۔“ [صحيح مسلم/كتاب البر والصلة والآداب/حدیث: 6696]
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس مسلمان کے تین بچے فوت ہوں گے، اسے آگ صرف قسم پورا کرنے کے لیے چھوئے گی۔“ [صحيح مسلم/كتاب البر والصلة والآداب/حدیث: 6696]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2632
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥أبو هريرة الدوسي | صحابي | |
👤←👥سعيد بن المسيب القرشي، أبو محمد سعيد بن المسيب القرشي ← أبو هريرة الدوسي | أحد العلماء الأثبات الفقهاء الكبار | |
👤←👥محمد بن شهاب الزهري، أبو بكر محمد بن شهاب الزهري ← سعيد بن المسيب القرشي | الفقيه الحافظ متفق على جلالته وإتقانه | |
👤←👥مالك بن أنس الأصبحي، أبو عبد الله مالك بن أنس الأصبحي ← محمد بن شهاب الزهري | رأس المتقنين وكبير المتثبتين | |
👤←👥يحيى بن يحيى النيسابوري، أبو زكريا يحيى بن يحيى النيسابوري ← مالك بن أنس الأصبحي | ثقة ثبت إمام |
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 6696 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 6696
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
الا تحلة للقسم:
سے مراد اللہ کا فرمان،
(وَإِن مِّنكُمْ إِلَّا وَارِدُهَا ۚ كَانَ عَلَىٰ رَبِّكَ حَتْمًا مَّقْضِيًّا ﴿٧١﴾ ) (سورۃ مریم،
آیت نمبر 71)
تم میں سے ہر ایک کو اس سے گزرنا ہے،
یہ اللہ کا طے شدہ وعدہ ہے،
اور اس پر سے گزرنے والوں کی مختلف اقسام ہیں،
جن کے لیے حسنیٰ طے ہے،
وہ آگ کی آواز بھی نہیں سنیں گے۔
(سورۃ الانبیاء آیت نمبر 102)
اس طرح جس کے تین بچے فوت ہوئے اور اس نے اللہ کی رضا اور حصول ثواب کی خاطر صبر کیا،
وہ بڑی تیزی سے آگ کے اوپر سے گزر جائے گا۔
فوائد ومسائل:
الا تحلة للقسم:
سے مراد اللہ کا فرمان،
(وَإِن مِّنكُمْ إِلَّا وَارِدُهَا ۚ كَانَ عَلَىٰ رَبِّكَ حَتْمًا مَّقْضِيًّا ﴿٧١﴾ ) (سورۃ مریم،
آیت نمبر 71)
تم میں سے ہر ایک کو اس سے گزرنا ہے،
یہ اللہ کا طے شدہ وعدہ ہے،
اور اس پر سے گزرنے والوں کی مختلف اقسام ہیں،
جن کے لیے حسنیٰ طے ہے،
وہ آگ کی آواز بھی نہیں سنیں گے۔
(سورۃ الانبیاء آیت نمبر 102)
اس طرح جس کے تین بچے فوت ہوئے اور اس نے اللہ کی رضا اور حصول ثواب کی خاطر صبر کیا،
وہ بڑی تیزی سے آگ کے اوپر سے گزر جائے گا۔
[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 6696]
Sahih Muslim Hadith 6696 in Urdu
سعيد بن المسيب القرشي ← أبو هريرة الدوسي