صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
19. باب التسبيح اول النهار وعند النوم:
باب: سوتے وقت اور دن کے آغاز میں تسبیح کرنے کا بیان۔
ترقیم عبدالباقی: 2728 ترقیم شاملہ: -- 6918
حَدَّثَنِي أُمَيَّةُ بْنُ بِسْطَامَ الْعَيْشِيُّ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ يَعْنِي ابْنَ زُرَيْعٍ ، حَدَّثَنَا رَوْحٌ وَهُوَ ابْنُ الْقَاسِمِ ، عَنْ سُهَيْلٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ فَاطِمَةَ أَتَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَسْأَلُهُ خَادِمًا وَشَكَتِ الْعَمَلَ، فَقَالَ: مَا أَلْفَيْتِيهِ عِنْدَنَا، قَالَ: " أَلَا أَدُلُّكِ عَلَى مَا هُوَ خَيْرٌ لَكِ مِنْ خَادِمٍ؟ تُسَبِّحِينَ ثَلَاثًا وَثَلَاثِينَ، وَتَحْمَدِينَ ثَلَاثًا وَثَلَاثِينَ، وَتُكَبِّرِينَ أَرْبَعًا وَثَلَاثِينَ حِينَ تَأْخُذِينَ مَضْجَعَكِ "،
روح بن قاسم نے سہیل سے، انہوں نے اپنے والد (ابوصالح) سے اور انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا ایک خدمت گزار (کنیز) مانگنے کے لیے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئیں اور آپ سے کام کی شکایت کی تو آپ نے فرمایا: ”تمہیں خدمت گزار تو ہمارے ہاں نہیں ملا۔ (ہمارے گھر میں بھی موجود نہیں)“، فرمایا: ”کیا میں تمہیں ایسی بات نہ بتاؤں جو تمہارے لیے خدمت گزار سے بہت بہتر ہے؟ جب تم بستر پر جاؤ تو تینتیس بار «سبحان اللہ» کہو، تینتیس بار «الحمد للہ» کہو اور چونتیس بار «اللہ اکبر» کہو۔“ [صحيح مسلم/كتاب الذكر والدعاء والتوبة والاستغفار/حدیث: 6918]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں خادم لینے کے لیے حاضر ہوئیں اور کام کاج کی (کثرت کی) شکایت کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ تو تمہیں ہمارے ہاں نہیں ملے گا۔“ فرمایا: ”کیا میں تمہیں خادم سے جو چیز تمہارے لیے بہتر ہو وہ نہ بتاؤں؟ تینتیس (33) دفعہ «سُبْحَانَ اللّٰهِ» ”تسبیح“ بیان کیا کرو اور تینتیس (33) دفعہ «الْحَمْدُ لِلّٰهِ» ”الحمد للہ“ کہا کرو اور چونتیس (34) دفعہ «اللّٰهُ أَكْبَرُ» ”اللہ اکبر“ کہا کرو، جب تم اپنے بستر پر جا چکو۔“ [صحيح مسلم/كتاب الذكر والدعاء والتوبة والاستغفار/حدیث: 6918]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2728
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
Sahih Muslim Hadith 6918 in Urdu
أبو صالح السمان ← أبو هريرة الدوسي