🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم فواد عبدالباقی سے تلاش کل احادیث (3033)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
25. باب بيان انه يستجاب للداعي ما لم يعجل فيقول دعوت فلم يستجب لي:
باب: جب تک قبولیت کی جلدی نہ کرے دعا قبول ہوتی ہے۔
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 2735 ترقیم شاملہ: -- 6934
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى ، قَالَ: قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ أَبِي عُبَيْدٍ مَوْلَى ابْنِ أَزْهَرَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " يُسْتَجَابُ لِأَحَدِكُمْ مَا لَمْ يَعْجَلْ، فَيَقُولُ: قَدْ دَعَوْتُ فَلَا أَوْ فَلَمْ يُسْتَجَبْ لِي ".
امام مالک نے ابن شہاب سے، انہوں نے ابن ازہر کے آزاد کردہ غلام ابوعبید سے اور انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے کسی شخص کی دعا اس وقت تک قبول ہوتی ہے جب تک وہ جلد بازی کرتے ہوئے یہ نہیں کہتا: میں نے دعا کی، لیکن میرے حق میں قبول نہیں ہوتی۔۔ یا نہیں ہوئی۔ [صحيح مسلم/كتاب الرقاق/حدیث: 6934]
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"تمھاری دعائیں اس وقت تک قبول ہوتی ہیں جب تک جلد بازی سے کام نہ لیا جائے۔ وہ کہنے لگتا ہے، میں نے دعا کی تھی مگر وہ قبول ہی نہیں ہوئی۔" [صحيح مسلم/كتاب الرقاق/حدیث: 6934]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2735
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥أبو هريرة الدوسيصحابي
👤←👥سعد بن عبيد الزهري، أبو عبيد
Newسعد بن عبيد الزهري ← أبو هريرة الدوسي
ثقة
👤←👥محمد بن شهاب الزهري، أبو بكر
Newمحمد بن شهاب الزهري ← سعد بن عبيد الزهري
الفقيه الحافظ متفق على جلالته وإتقانه
👤←👥مالك بن أنس الأصبحي، أبو عبد الله
Newمالك بن أنس الأصبحي ← محمد بن شهاب الزهري
رأس المتقنين وكبير المتثبتين
👤←👥يحيى بن يحيى النيسابوري، أبو زكريا
Newيحيى بن يحيى النيسابوري ← مالك بن أنس الأصبحي
ثقة ثبت إمام
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 6934 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 6934
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
بندہ فقیر اور محتاج ہے اور اللہ مستغنی اور بے نیاز ہے،
اس لیے بندے کا کام ہے،
ہمیشہ اس کے درکا فقیر بنارہے اور مانگتا رہے اور سمجھے یقینا دیر سویر میری دعا ضرور قبول ہوگی،
کیونکہ یہ تو اللہ ہی جانتا ہے،
اس کی دعا کس صورت میں اور کب پوری کرنی ہے،
لیکن بندہ جب جلد بازی میں مایوس ہو کر دعا چھوڑ دیتا ہے تو وہ قبولیت کا استحقاق کھو دیتا ہے اور دعا کی قبولیت کی تین صورتیں ہیں،
(1)
دعا کرنے والا جو کچھ مانگتاہے،
وہی مل جاتا ہے۔
(2)
اللہ تعالیٰ اس کو اس سے بہتر چیز عطا فرمادیتا ہے۔
(3)
آخرت میں اس کے لیے اجرو ثواب جمع کر دیتا ہے،
اس لیے دعا چھوڑ بیٹھنا،
انتہائی محرومی کی بات ہے۔
[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 6934]