صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
9ق. باب في سعة رحمة الله تعالٰي علي المؤمنين ، وفداء كل مسلم بكافر من النار
باب: مومنوں پر اللہ کی رحمت کی وسعت اور دوزخ سے نجات کے لیے ہر مسلمان کے عوض ایک کافر کا فدیہ۔
ترقیم عبدالباقی: 2767 ترقیم شاملہ: -- 7014
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ عَبَّادِ بْنِ جَبَلَةَ بْنِ أَبِي رَوَّادٍ ، حَدَّثَنَا حَرَمِيُّ بْنُ عُمَارَةَ ، حَدَّثَنَا شَدَّادٌ أَبُو طَلْحَةَ الرَّاسِبِيُّ ، عَنْ غَيْلَانَ بْنِ جَرِيرٍ ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " يَجِيءُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ نَاسٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ بِذُنُوبٍ أَمْثَالِ الْجِبَالِ، فَيَغْفِرُهَا اللَّهُ لَهُمْ، وَيَضَعُهَا عَلَى الْيَهُودِ وَالنَّصَارَى فِيمَا أَحْسِبُ أَنَا "، قَالَ أَبُو رَوْحٍ: لَا أَدْرِي مِمَّنْ الشَّكُّ، قَالَ أَبُو بُرْدَةَ: فَحَدَّثْتُ بِهِ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ، فَقَالَ: أَبُوكَ حَدَّثَكَ هَذَا عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟، قُلْتُ: نَعَمْ.
(ابوروح) حرمی بن عمارہ نے کہا: ہمیں شداد ابوطلحہ راسبی نے غیلان بن جریر سے حدیث بیان کی، انہوں نے ابوبردہ سے، انہوں نے اپنے والد (حضرت ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ) سے اور انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت کے دن مسلمانوں میں سے کچھ لوگ پہاڑوں جیسے (بڑے بڑے) گناہ لے کر آئیں گے، اللہ تعالیٰ ان کے لیے وہ گناہ بخش دے گا، اور جہاں تک میں سمجھتا ہوں، وہ ان (گناہوں) کو یہود اور نصاریٰ پر ڈال دے گا۔“ ابوروح نے کہا: مجھے معلوم نہیں کہ یہ شک کس (راوی) کی طرف سے ہے۔ حضرت ابوبردہ نے کہا: میں نے یہ حدیث عمر بن عبدالعزیز کو بیان کی، انہوں نے کہا: کیا تمہارے والد نے تمہیں یہ حدیث نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کی تھی؟ میں نے کہا: ہاں۔ [صحيح مسلم/كتاب التوبة/حدیث: 7014]
حضرت ابو بردہ رضی اللہ عنہ اپنے باپ (حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ) سے روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت کے دن کچھ مسلمان پہاڑوں جتنے گناہ لے کر آئیں گے تو اللہ تعالیٰ انہیں بخش دے گا اور انہیں یہود و نصاریٰ پر رکھ دے گا۔“ میرے خیال میں انہوں نے یہی کہا؛ ابو روح نے کہا: مجھے معلوم نہیں، یہ شک کس کو ہے؟ ابو بردہ کہتے ہیں: میں نے یہ حدیث عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ کو سنائی تو انہوں نے کہا: کیا تیرے باپ نے تجھے یہ روایت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنائی تھی؟ میں نے کہا: جی ہاں۔ [صحيح مسلم/كتاب التوبة/حدیث: 7014]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2767
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 7014 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 7014
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
مسلمان کی توبہ استغفار سے اور تسبیح وتحمید سے گناہ معاف ہو جاتے ہیں،
لیکن کافر گناہ معاف نہیں ہوتے،
پہاڑوں جیسے جو گناہ مسلمانوں کو معاف ہو جائیں گے،
کیونکہ یہ ضابطہ ہے،
''نیکیاں برائیوں کو ختم کر دیتی ہیں۔
''لیکن یہودونصاریٰ کے کافروں کو یہ گناہ معاف نہیں ہو سکیں گے اور مسلمانوں کے یہ گناہ کافروں پر اس لیے رکھ دیئے جائیں گے،
کیونکہ وہ اس کا سبب اور ذریعہ بنے تھے،
اس لیے اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے،
'' وہ اپنے گناہ بھی اٹھائیں گے اور اپنے گناہوں کے ساتھ اور گناہ بھی۔
'' (سورۃعنکبوت،
نمبر 13۔
)
یہودیوں اور عیسائیوں کا مسلمانوں کو برائیوں کی دعوت دینا آج جرم عام ہے اور ذرائع ابلاغ اور جدید علوم کی صورت میں مسلمانوں کو ان کے دین سے برگشتہ کرنے ان میں الحاد اور زندیقیت پیدا کرنے کی بھر پور کوشش کر رہے ہیں انھی کی تحریک و دعوت سے لبرم ازم اور سیکولر ازم کی آواز مسلمانوں کے اہل علم کی طرف سے اٹھائی جارہی ہے۔
فوائد ومسائل:
مسلمان کی توبہ استغفار سے اور تسبیح وتحمید سے گناہ معاف ہو جاتے ہیں،
لیکن کافر گناہ معاف نہیں ہوتے،
پہاڑوں جیسے جو گناہ مسلمانوں کو معاف ہو جائیں گے،
کیونکہ یہ ضابطہ ہے،
''نیکیاں برائیوں کو ختم کر دیتی ہیں۔
''لیکن یہودونصاریٰ کے کافروں کو یہ گناہ معاف نہیں ہو سکیں گے اور مسلمانوں کے یہ گناہ کافروں پر اس لیے رکھ دیئے جائیں گے،
کیونکہ وہ اس کا سبب اور ذریعہ بنے تھے،
اس لیے اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے،
'' وہ اپنے گناہ بھی اٹھائیں گے اور اپنے گناہوں کے ساتھ اور گناہ بھی۔
'' (سورۃعنکبوت،
نمبر 13۔
)
یہودیوں اور عیسائیوں کا مسلمانوں کو برائیوں کی دعوت دینا آج جرم عام ہے اور ذرائع ابلاغ اور جدید علوم کی صورت میں مسلمانوں کو ان کے دین سے برگشتہ کرنے ان میں الحاد اور زندیقیت پیدا کرنے کی بھر پور کوشش کر رہے ہیں انھی کی تحریک و دعوت سے لبرم ازم اور سیکولر ازم کی آواز مسلمانوں کے اہل علم کی طرف سے اٹھائی جارہی ہے۔
[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 7014]
Sahih Muslim Hadith 7014 in Urdu
أبو بردة بن أبي موسى الأشعري ← عبد الله بن قيس الأشعري