🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم فواد عبدالباقی سے تلاش کل احادیث (3033)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
16. باب الصفات التي يعرف بها في الدنيا اهل الجنة واهل النار:
باب: دنیا میں جنتی اور دوزخی لوگوں کی پہچان۔
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 2865 ترقیم شاملہ: -- 7210
وحَدَّثَنِي أَبُو عَمَّارٍ حُسَيْنُ بْنُ حُرَيْثٍ ، حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى ، عَنْ الْحُسَيْنِ ، عَنْ مَطَرٍ ، حَدَّثَنِي قَتَادَةُ ، عَنْ مُطَرِّفِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الشِّخِّيرِ ، عَنْ عِيَاضِ بْنِ حِمَارٍ أَخِي بَنِي مُجَاشِعٍ، قَالَ: قَامَ فِينَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ يَوْمٍ خَطِيبًا، فَقَالَ: إِنَّ اللَّهَ أَمَرَنِي وَسَاقَ الْحَدِيثَ بِمِثْلِ حَدِيثِ هِشَامٍ، عَنْ قَتَادَةَ وَزَادَ فِيهِ، وَإِنَّ اللَّهَ أَوْحَى إِلَيَّ أَنْ تَوَاضَعُوا حَتَّى لَا يَفْخَرَ أَحَدٌ عَلَى أَحَدٍ وَلَا يَبْغِ أَحَدٌ عَلَى أَحَدٍ، وَقَالَ فِي حَدِيثِهِ: وَهُمْ فِيكُمْ تَبَعًا لَا يَبْغُونَ أَهْلًا وَلَا مَالًا، فَقُلْتُ: فَيَكُونُ ذَلِكَ يَا أَبَا عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: نَعَمْ وَاللَّهِ لَقَدْ أَدْرَكْتُهُمْ فِي الْجَاهِلِيَّةِ، وَإِنَّ الرَّجُلَ لَيَرْعَى عَلَى الْحَيِّ مَا بِهِ إِلَّا وَلِيدَتُهُمْ يَطَؤُهَا.
مطر نے کہا: مجھے قتادہ نے مطرف بن عبداللہ بن شخیر سے حدیث بیان کی، انہوں نے حضرت عیاض بن حماد رضی اللہ عنہ سے جو قبیلہ مجاشع سے تھے، روایت کی، کہا: ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ دینے کے لیے ہمارے درمیان کھڑے ہوئے اور فرمایا: اللہ تعالیٰ نے مجھے حکم دیا ہے۔ اس کے بعد قتادہ سے ہشام کی حدیث کے مطابق حدیث بیان کی اور اس میں مزید یہ کہا: اللہ تعالیٰ نے مجھ پر وحی کی ہے کہ تم سب تواضع اختیار کرو، حتی کہ کوئی شخص دوسرے پر فخر نہ کرے اور کوئی شخص دوسرے پر زیادتی نہ کرے۔ انہوں نے اس حدیث میں کہا: وہ تم میں (برائی کے کاموں میں دوسروں کے) پیچھے لگنے والے ہیں، گھر والوں اور مال کے بھی متلاشی نہیں (کہ کما کر دوسروں سے مستغنی ہو جائیں)۔ تو میں (قتادہ) نے (مطرف سے) کہا: ابوعبداللہ تو (اب) یہی ہوا کرے گا؟ انہوں نے کہا: ہاں، اللہ! میں نے جاہلیت کے زمانے میں انھیں دیکھا (ایسا ہوتا تھا) کہ ایک شخص پورے قبیلے کی بکریاں چراتا تھا۔ اسے ان کی ایک کنیز کے سوا کچھ نہیں ملتا تھا جس سے مجامعت کرتا تھا۔ [صحيح مسلم/كتاب الجنة وصفة نعيمها وأهلها/حدیث: 7210]
حضرت عیاض بن حمار رضی اللہ عنہ جو قبیلہ مجاشع کے فرد ہیں، بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک دن ہم میں خطاب فرمانے کے لیے کھڑے ہوئے تو فرمایا: اللہ تعالیٰ نے مجھے حکم دیا ہے۔ آگے حدیث بیان کی اور اس میں یہ اضافہ ہے: اللہ تعالیٰ نے میری طرف وحی کی ہے کہ تواضع اور عاجزی اختیار کرو، حتی کہ کوئی شخص دوسرے پر فخر نہ کرے اور نہ کوئی شخص دوسرے پر زیادتی کرے۔ اور اس حدیث میں ہے: وہ تمہارے تابع ہیں اور اہل اور مال کے خواہاں یا متلاشی نہیں۔ قتادہ کہتے ہیں کہ میں نے اپنے استاد مطرف سے پوچھا: اے ابو عبداللہ! کیا ایسا بھی ہوتا ہے؟ انہوں نے کہا: ہاں، میں نے ایسے لوگوں کو جاہلیت کے دور میں پایا ہے کہ ایک شخص قبیلے کی بکریوں کو صرف اس پر چراتا ہے کہ وہ ان کی لونڈی سے تعلقات قائم کرتا ہے (اس کے سوا کوئی اور مزدوری یا اجرت نہیں چاہتا)۔ [صحيح مسلم/كتاب الجنة وصفة نعيمها وأهلها/حدیث: 7210]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2865
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عياض بن حمار المجاشعيصحابي
👤←👥مطرف بن عبد الله الحرشي، أبو عبد الله
Newمطرف بن عبد الله الحرشي ← عياض بن حمار المجاشعي
ثقة
👤←👥قتادة بن دعامة السدوسي، أبو الخطاب
Newقتادة بن دعامة السدوسي ← مطرف بن عبد الله الحرشي
ثقة ثبت مشهور بالتدليس
👤←👥مطر بن طهمان الوراق، أبو رجاء
Newمطر بن طهمان الوراق ← قتادة بن دعامة السدوسي
وحديثه عن عطاء ضعيف، صدوق كثير الخطأ
👤←👥الحسين بن واقد المروزي، أبو علي، أبو عبد الله
Newالحسين بن واقد المروزي ← مطر بن طهمان الوراق
صدوق حسن الحديث
👤←👥الفضل بن موسى السيناني، أبو عبد الله
Newالفضل بن موسى السيناني ← الحسين بن واقد المروزي
ثقة ثبت ربما أغرب
👤←👥الحسين بن حريث الخزاعي، أبو عمار
Newالحسين بن حريث الخزاعي ← الفضل بن موسى السيناني
ثقة
Sahih Muslim Hadith 7210 in Urdu