صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
ب25. باب في بقية من احاديث الدجال:
باب: دجال کے باب میں باقی حدیثوں کا بیان۔
ترقیم عبدالباقی: 2947 ترقیم شاملہ: -- 7398
حَدَّثَنَا أُمَيَّةُ بْنُ بِسْطَامَ الْعَيْشِيُّ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ الْحَسَنِ ، عَنْ زِيَادِ بْنِ رِيَاحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " بَادِرُوا بِالْأَعْمَالِ سِتًّا الدَّجَّالَ، وَالدُّخَانَ، وَدَابَّةَ الْأَرْضِ، وَطُلُوعَ الشَّمْسِ مِنْ مَغْرِبِهَا، وَأَمْرَ الْعَامَّةِ وَخُوَيْصَّةَ أَحَدِكُمْ "،
شعبہ نے قتادہ سے، انہوں نے حسن سے، انہوں نے زیاد بن ریاح سے، انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے اور انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”چھ چیزوں کے ظہور سے پہلے نیک اعمال میں سبقت کرو: دجال، دھواں، زمین کا چوپایہ، سورج کا مغرب سے طلوع ہونا، عام لوگوں کے ساتھ پیش آنے والا معاملہ یا خصوصی طور پر تم سے کسی ایک کو پیش آنے والا معاملہ۔“ [صحيح مسلم/كتاب الفتن وأشراط الساعة/حدیث: 7398]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں،آپ نے فرمایا:"چھ چیزوں کے ظہور سے پہلے نیک عمل کرلو،دجال،دھواں،زمین سے نکلنے والاجانور،سورج کا مغرب سے طلوع ہونا،سب کا فتنہ یا موت اور اپنی خصوصی مشغولیت۔" [صحيح مسلم/كتاب الفتن وأشراط الساعة/حدیث: 7398]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2947
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥أبو هريرة الدوسي | صحابي | |
👤←👥زياد بن رياح القيسي، أبو قيس زياد بن رياح القيسي ← أبو هريرة الدوسي | ثقة | |
👤←👥الحسن البصري، أبو سعيد الحسن البصري ← زياد بن رياح القيسي | ثقة يرسل كثيرا ويدلس | |
👤←👥قتادة بن دعامة السدوسي، أبو الخطاب قتادة بن دعامة السدوسي ← الحسن البصري | ثقة ثبت مشهور بالتدليس | |
👤←👥شعبة بن الحجاج العتكي، أبو بسطام شعبة بن الحجاج العتكي ← قتادة بن دعامة السدوسي | ثقة حافظ متقن عابد | |
👤←👥يزيد بن زريع العيشي، أبو معاوية يزيد بن زريع العيشي ← شعبة بن الحجاج العتكي | ثقة ثبت | |
👤←👥أمية بن بسطام العيشي، أبو بكر أمية بن بسطام العيشي ← يزيد بن زريع العيشي | ثقة |
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 7398 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 7398
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
قیامت کے وقوع کی نشانی کے ظہور کے بعد،
اعمال یا ایمان معتبر نہیں ہوگا،
جیسا کہ سورہ انعام کی آیت نمبر (159)
میں تصریح موجود ہے۔
فوائد ومسائل:
قیامت کے وقوع کی نشانی کے ظہور کے بعد،
اعمال یا ایمان معتبر نہیں ہوگا،
جیسا کہ سورہ انعام کی آیت نمبر (159)
میں تصریح موجود ہے۔
[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 7398]
زياد بن رياح القيسي ← أبو هريرة الدوسي