🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم فواد عبدالباقی سے تلاش کل احادیث (3033)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1ق. باب ما جاء ان الدنيا سجن المؤمن وجنة الكافر 
باب: دنیا مومن کے لئے قید خانہ اور کافر کے لیے جنت ہونے کے بیان میں۔
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 2963 ترقیم شاملہ: -- 7429
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِثْلِ حَدِيثِ أَبِي الزِّنَادِ سَوَاءً.
معمر نے ہمام بن منبہ سے، انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے اور انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی، بالکل ابوزناد کی حدیث کے مانند۔ [صحيح مسلم/كتاب الزهد والرقائق/حدیث: 7429]
امام صاحب کو ایک اور استاد نے یہی حدیث،اسی طرح سنائی۔ [صحيح مسلم/كتاب الزهد والرقائق/حدیث: 7429]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2963
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥أبو هريرة الدوسيصحابي
👤←👥همام بن منبه اليماني، أبو عقبة
Newهمام بن منبه اليماني ← أبو هريرة الدوسي
ثقة
👤←👥معمر بن أبي عمرو الأزدي، أبو عروة
Newمعمر بن أبي عمرو الأزدي ← همام بن منبه اليماني
ثقة ثبت فاضل
👤←👥عبد الرزاق بن همام الحميري، أبو بكر
Newعبد الرزاق بن همام الحميري ← معمر بن أبي عمرو الأزدي
ثقة حافظ
👤←👥محمد بن رافع القشيري، أبو عبد الله
Newمحمد بن رافع القشيري ← عبد الرزاق بن همام الحميري
ثقة
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 7429 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 7429
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
انسان کی نظر جب اپنے سے زیادہ مال و دولت والے پر پڑتی ہے،
یا اپنے سے زیادہ حسین و جمیل انسان کو دیکھتا ہے،
تو دل میں کہتری اور کم تری کا احساس نمایا ہوتا ہے،
جس سے اللہ کی نعمتوں کے احساس کا جذبہ ماند پڑتا ہے اور شکر گزاری کا جذبہ نہیں ابھرتا،
بلکہ بسا اوقات ناشکر گزاری اور نمک حرامی کے جذبات پرورش پانے لگتے ہیں،
اس کے برعکس جب مال و دولت اور حسن وجمال میں کم شخص پر نظر پڑتی ہے،
تو اس کے اندر اپنی برتری اور بلندی کا احساس پیدا ہوتا ہے،
اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کی قدر محسوس ہوتی اور جذبہ سپاس و شکر گزاری ابھرتا ہے،
جیسا کے اگلی حدیث میں وضاحت کر دی گئی ہے،
انسان اگر راحت و سکون کی زندگی چاہتا ہے،
غم و فکر اور پریشانی سے بچنا چاہتا ہے،
تو اسے اپنے سے کم تر پر نظر رکھنی چاہیے،
کبھی بھی اپنے سے بالاتر کو دیکھ کر احساس محرومی میں مبتلا نہ ہو۔
[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 7429]