صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
16. باب تستر المغتسل بثوب ونحوه:
باب: غسل کرنے والا کپڑے وغیرہ کے ساتھ پردہ کرے۔
ترقیم عبدالباقی: 336 ترقیم شاملہ: -- 766
وحَدَّثَنَاه أَبُو كُرَيْبٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ الْوَلِيدِ بْنِ كَثِيرٍ ، عَنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِنْدٍ ، بِهَذَا الإِسْنَادِ، وَقَال: فَسَتَرَتْهُ ابْنَتُهُ فَاطِمَةُ بِثَوْبِهِ، فَلَمَّا اغْتَسَلَ أَخَذَهُ فَالْتَحَفَ بِهِ، ثُمَّ قَامَ فَصَلَّى ثَمَانَ سَجَدَاتٍ، وَذَلِكَ ضُحًى.
سعید بن ابی ہند کے ایک اور شاگرد ولید بن کثیر نے اسی سند سے حدیث بیان کی اور یہ الفاظ کہے: تو آپ کی بیٹی حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا نے آپ کے کپڑے کے ذریعے سے آپ کے لیے اوٹ بنا دی۔ آپ جب غسل سے فارغ ہوئے تو وہی کپڑا لیا، اسے اپنے گرد لپیٹا، پھر کھڑے ہو کر آٹھ رکعات نماز ادا کی، یہ چاشت کا وقت تھا۔ [صحيح مسلم/كتاب الحيض/حدیث: 766]
امام صاحب رحمہ اللہ ایک اور سند سے مذکورہ بالا روایت بیان کرتے ہیں جس میں ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیٹی فاطمہ رضی اللہ عنہا نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو کپڑے کی اوٹ مہیا کی، غسل کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ کپڑا لے کر اپنے گرد لپیٹ لیا، پھر نماز کے لیے کھڑے ہوئے اور آٹھ رکعتیں پڑھیں، اور یہ چاشت کا وقت تھا۔ [صحيح مسلم/كتاب الحيض/حدیث: 766]
ترقیم فوادعبدالباقی: 336
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 766 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 766
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
سجدات،
سجدة رکعت کا اہم حصہ اور جز ہے اس لیے رکعت کو سجدہ سے تعبیر کیا گیا ہے۔
فوائد ومسائل:
سجدات،
سجدة رکعت کا اہم حصہ اور جز ہے اس لیے رکعت کو سجدہ سے تعبیر کیا گیا ہے۔
[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 766]
الوليد بن كثير القرشي ← سعيد بن أبي هند الفزاري