الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب رياض الصالحين اور شعب الإيمان اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
25. باب النَّهْيِ عَنْ سَبْقِ الإِمَامِ بِرُكُوعٍ أَوْ سُجُودٍ وَنَحْوِهِمَا:
باب: امام سے پہلے رکوع اور سجود وغیرہ کرنے کی ممانعت۔
ترقیم عبدالباقی: 427 ترقیم شاملہ: -- 965
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَلَّامٍ الْجُمَحِيُّ ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الرَّبِيعِ بْنِ مُسْلِمٍ جَمِيعًا، عَنْ الرَّبِيعِ بْنِ مُسْلِمٍ . ح وحَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ . ح وحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ كُلُّهُمْ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَن النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِهَذَا، غَيْرَ أَنَّ فِي حَدِيثِ الرَّبِيعِ بْنِ مُسْلِمٍ: " أَنْ يَجْعَلَ اللَّهُ وَجْهَهُ وَجْهَ حِمَارٍ ".
ربیع بن مسلم، شعبہ اور حماد بن سلمہ سب نے مختلف سندوں سے محمد بن زیاد سے اور انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی اور انہوں نے یہی روایت نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کی۔ (ان راویوں میں سے) ربیع بن مسلم کی حدیث میں (اس کی صورت بدل دے کے بجائے) ”اور اللہ اس کا چہرہ گدھے کا چہرہ بنا دے“ کے الفاظ ہیں۔ [صحيح مسلم/كتاب الصلاة/حدیث: 965]
امام صاحب رحمہ اللہ مختلف راویوں سے مذکورہ بالا حدیث نقل کرتے ہیں۔ [صحيح مسلم/كتاب الصلاة/حدیث: 965]
ترقیم فوادعبدالباقی: 427
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥أبو هريرة الدوسي | الصحابي الجليل ، حافظ الصحابة | |
👤←👥محمد بن زياد الجمحي محمد بن زياد الجمحي ← أبو هريرة الدوسي | ثقة ثبت ربما أرسل | |
👤←👥حماد بن سلمة حماد بن سلمة ← محمد بن زياد الجمحي | ثقه عابد ، أثبت الناس في ثابت ، وتغير حفظه بآخره | |
👤←👥وكيع بن الجراح وكيع بن الجراح ← حماد بن سلمة | ثقة حافظ عابد | |
👤←👥أبو بكر ابن أبي شيبة أبو بكر ابن أبي شيبة ← وكيع بن الجراح | ثقة حافظ ، صاحب تصانيف | |
👤←👥شعبة بن الحجاج شعبة بن الحجاج ← أبو بكر ابن أبي شيبة | ثقة حافظ , متقن | |
👤←👥معاذ بن معاذ بن نصر معاذ بن معاذ بن نصر ← شعبة بن الحجاج | ثقة متقن | |
👤←👥عبيد الله بن معاذ بن معاذ عبيد الله بن معاذ بن معاذ ← معاذ بن معاذ بن نصر | ثقة حافظ | |
👤←👥الربيع بن مسلم الجمحي الربيع بن مسلم الجمحي ← عبيد الله بن معاذ بن معاذ | ثقة | |
👤←👥عبد الرحمن بن بكر الجمحي عبد الرحمن بن بكر الجمحي ← الربيع بن مسلم الجمحي | صدوق | |
👤←👥عبد الرحمن بن سلام الطرسوسي عبد الرحمن بن سلام الطرسوسي ← عبد الرحمن بن بكر الجمحي | صدوق |
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 965 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 965
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
امام سے کسی رکن میں پہل کرنا،
بے وقوفی اور حماقت وبلاوت کی دلیل اورعلامت ہے اور اس وصف میں گدھا معروف ہے۔
اور سزا جنس فعل کے مطابق ہو،
کے اصول کے مطابق ایسے انسان کی شکل وصورت بگاڑ کر اللہ رب العالمین گدھے کی صورت کی سی بنا سکتا ہے۔
اور یہ کام اس کے لیے کوئی مشکل نہیں ہے،
اس لیے نمازی کو کسی رکن میں امام سے سبقت نہیں کرنا چاہیے،
کیا معلوم اللہ تعالیٰ کاغضب جوش میں ہوا اور ایسے انسان کی صورت مسخ ہو جائے،
یہ ایک وعید ہے اور اس کا وقوع اللہ تعالیٰ کی مشیت پر موقوف ہے اس لیے وقوع لازمی نہیں ہے،
اور ملا علی قاری نے ایک محدث کا واقعہ نقل کیا ہے،
کہ اس نے اس وعید کے وقوع کو بعید از عقل سمجھا اور نماز میں امام سے سبقت لے جانے کی حرکت کر ڈالی تو اللہ تعالیٰ نے اس کے چہرے کو گدھے کے چہرے کی طرح کر دیا اس لیے وہ لوگوں کو پردہ کی اوٹ سے احادیث سناتا تھا۔
(فتح المہلم: 2/ 64)
فوائد ومسائل:
امام سے کسی رکن میں پہل کرنا،
بے وقوفی اور حماقت وبلاوت کی دلیل اورعلامت ہے اور اس وصف میں گدھا معروف ہے۔
اور سزا جنس فعل کے مطابق ہو،
کے اصول کے مطابق ایسے انسان کی شکل وصورت بگاڑ کر اللہ رب العالمین گدھے کی صورت کی سی بنا سکتا ہے۔
اور یہ کام اس کے لیے کوئی مشکل نہیں ہے،
اس لیے نمازی کو کسی رکن میں امام سے سبقت نہیں کرنا چاہیے،
کیا معلوم اللہ تعالیٰ کاغضب جوش میں ہوا اور ایسے انسان کی صورت مسخ ہو جائے،
یہ ایک وعید ہے اور اس کا وقوع اللہ تعالیٰ کی مشیت پر موقوف ہے اس لیے وقوع لازمی نہیں ہے،
اور ملا علی قاری نے ایک محدث کا واقعہ نقل کیا ہے،
کہ اس نے اس وعید کے وقوع کو بعید از عقل سمجھا اور نماز میں امام سے سبقت لے جانے کی حرکت کر ڈالی تو اللہ تعالیٰ نے اس کے چہرے کو گدھے کے چہرے کی طرح کر دیا اس لیے وہ لوگوں کو پردہ کی اوٹ سے احادیث سناتا تھا۔
(فتح المہلم: 2/ 64)
[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 965]
Sahih Muslim Hadith 965 in Urdu
محمد بن زياد الجمحي ← أبو هريرة الدوسي