🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح الادب المفرد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحيح الادب المفرد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (998)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
21. باب صلة الرحم
صلہ رحمی
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 36
36/50 (صحيح) عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ؛ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" خَلَقَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ الْخَلْقَ، فَلَمَّا فَرَغَ مِنْهُ قَامَتِ الرَّحِمُ، فَقَالَ: مَهْ! قَالَتْ: هَذَا مَقَامُ الْعَائِذِ بِكَ مِنَ الْقَطِيعَةِ، قَالَ: أَلَا تَرْضَيْنَ أَنْ أَصِلَ مَنْ وَصَلَكِ وَأَقْطَعَ مَنْ قَطَعَكِ؟ قَالَتْ: بَلَى يَا رَبِّ! قَالَ: فَذَلِكَ لَكِ" ثُمَّ قَالَ أَبُو هريرة: اقرأوا إِنْ شِئْتُمْ: {فَهَلْ عَسَيْتُمْ إِنْ تَوَلَّيْتُمْ أَنْ تُفْسِدُوا فِي الْأَرْضِ وتقطعوا أرحامكم} [محمد: 22] .
سیدنا ابوہریرہ رضی اﷲ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اﷲ عزوجل نے مخلوقات کو پیدا کیا جب فارغ ہو گیا تو رشتہ داری کھڑی ہو گئی۔ اللہ نے فرمایا: کیا بات ہے۔ عرض کیا: یہ تجھ سے قطع رحمی سے پناہ مانگنے والے کا مقام ہے۔ اللہ نے فرمایا: کیا تو اس سے راضی نہیں ہے، جو تجھے ملائے گا میں اسے ملاؤں گا۔ جو تجھے توڑے گا میں اسے توڑوں گا۔ رحم نے کہا: جی ہاں اے میرے رب! میں راضی ہوں۔ فرمایا: یہ تجھے حق دے دیا گیا۔ پھر سیدنا ابوہریرہ رضی اﷲ عنہ نے کہا: اگر چاہو تو یہ آیت پڑھو: «‏فَهَلْ عَسَيْتُمْ إِنْ تَوَلَّيْتُمْ أَنْ تُفْسِدُوا فِي الأَرْضِ وَتُقَطِّعُوا أَرْحَامَكُمْ» پھر یقیناً تم قریب ہو اگر تم حاکم بن جاؤ کہ زمین میں فساد کرو اور اپنے رشتوں کو بالکل ہی قطع کر دو۔ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 36]
تخریج الحدیث: (صحيح)


Sahih al-Adab al-Mufrad Hadith 36 in Urdu