🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح الادب المفرد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحيح الادب المفرد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (998)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
250.  باب الصلاة على النبى صلى الله عليه وسلم 
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 499
499/642 عن أنس ومالك بن أوس بن الحدثان: أن النبي صلى الله عليه وسلم خرج يتبرز فلم يجد أحداً يتبعه، فخرج عمر فاتبعه بفخارة أو مطهرة، فوجده ساجداً في مسرب، فتنحى فجلس وراءه، حتى رفع النبي صلى الله عليه وسلم رأسه، فقال:"أحسنت يا عمر حين وجدتني ساجداً فتنحيت عني؛ إن جبريل جائني فقال: من صلى عليك واحدة صلى الله عليه عشراً، ورفع له عشر درجات".
سیدنا انس اور سیدنا مالک بن اوس بن حدثان رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم قضائے حاجت کے لیے نکلے۔ اس وقت آپ کو کوئی شخص نہ ملا جو آپ کے ساتھ جائے تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ آپ کے پیچھے ڈھیلے یا پانی کا لوٹا لے کر نکلے۔ انہوں نے آپ کو ایک میدان میں سجدے کی حالت میں پایا وہ علیحدہ ہو گئے اور آپ کے پیچھے بیٹھ گئے۔ یہاں تک کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا سر اٹھایا اور فرمایا: عمر! یہ تم نے اچھا کیا کہ جب مجھے سجدہ میں پایا تو دور جا کربیٹھے، جبریل میرے پاس آئے تھے اور انہوں نے کہا: جو آپ پر ایک بار درود پڑھے گا اللہ اس پر دس رحمتیں نازل کرے گا اور اس کے دس درجے بلند کر دے گا۔ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 499]
تخریج الحدیث: (حسن)

Sahih al-Adab al-Mufrad Hadith 499 in Urdu