صحيح الادب المفرد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
252. ب دعاء الرجل على من ظلمه
حدیث نمبر: 508
508/651 عن طارق بن أشيم الأشجعي قال: كنا نغدو إلى النبي صلى الله عليه وسلم فيجيء الرجل وتجيء المرأة، فيقول: يا رسول الله كيف أقول إذا صليت فيقول:"قل: اللهم اغفر لي، وارحمني، واهدني، وارزقني، فقد جمعت لك دنياك وآخرتك".
طارق بن اشیم اشجعی سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا: ہم لوگ صبح اٹھ کر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا کرتے تھے مرد آتے تھے، عورتیں آتی تھیں کوئی کہتا کہ یا رسول اللہ! جب میں نماز پڑھ چکوں تو کیا دعا کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: «اللهم اغفر لي، وارحمني، واهدني، وارزقني، فقد جمعت لك دنياك وآخرتك» ”کہو! اے اللہ! میری مغفرت فرما، مجھ پر رحم کر، مجھے ہدایت دے اور مجھے رزق عطا کر، یہ کلمات تمہارے لیے دنیا اور آخرت دونوں جمع کر دیں گے۔“ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 508]
تخریج الحدیث: (صحيح)
Sahih al-Adab al-Mufrad Hadith 508 in Urdu