🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح الادب المفرد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحيح الادب المفرد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (998)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
59.  باب شكاية الجار 
ہمسائے کی شکایت کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 92
92/124 (حسن صحيح) عن أبي هريرة قال: قال رجل يا رسول الله! إن لي جاراً يؤذيني، فقال:"انطلق. فأخرج متاعك إلى الطريق". فانطلق فأخرج متاعه، فاجتمع الناس عليه، فقالوا: ما شأنك؟ قال: لي جار يؤذيني، فذكرت للنبي صلى الله عليه وسلم فقال:" انطلق. فاخرج متاعك إلى الطريق" فجعلوا يقولون: اللهم! العنه، اللهمّ! أخزه، فبلغه، فأتاه فقال: ارجع إلى منزلك، فوالله! لا أوذيك.
سیدنا ابوہریرہ رضی اﷲ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ایک شخص نے عرض کیا: یا رسول اﷲ! میرا ایک ہمسایہ ہے جو مجھے دکھ پہنچاتا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جاؤ، اپنا سامان گھر سے نکال کر راستے پر رکھ دو۔“ وہ گیا اور اس نے اپنا سامان نکال کر راستہ میں رکھ دیا۔ لوگ اس پر جمع ہو گئے اور پوچھنے لگے: آپ کو کیا ہوا۔ اس نے کہا: میرا ہمسایہ مجھے دکھ پہنچاتا ہے۔ جب میں نے یہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جاؤ، اور اپنا سامان نکال کر راستے پر رکھ دو۔“ تو سب لوگ کہنے لگے: اے اللہ! اس پر لعنت کر، اے اللہ اس کو ذلیل کر۔ جب یہ بات ہمسایہ تک پہنچی وہ اس کے پاس آیا اور اس نے کہا: اپنے گھر واپس چلے جاؤ۔ اللہ کی قسم اب میں کبھی تمہیں دکھ نہ پہنچاؤں گا۔ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 92]


Sahih al-Adab al-Mufrad Hadith 92 in Urdu