🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مشکوۃ المصابیح میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (6294)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
--. (كَيْفِيَّةُ صَلَاةِ التَّهَجُّدِ)
نماز تہجد کی کیفیت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1200
الْفَصْلُ الثَّانِي 1200 - عَنْ حُذَيْفَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، أَنَّهُ رَأَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي مِنَ اللَّيْلِ، وَكَانَ يَقُولُ:"اللَّهُ أَكْبَرُ""ذُو الْمَلَكُوتِ وَالْجَبَرُوتِ وَالْكِبْرِيَاءِ وَالْعَظَمَةِ"، ثُمَّ اسْتَفْتَحَ فَقَرَأَ الْبَقَرَةَ. ثُمَّ رَكَعَ، فَكَانَ رُكُوعُهُ نَحْوًا مِنْ قِيَامِهِ، فَكَانَ يَقُولُ فِي رُكُوعِهِ:"سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيمِ"، ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ، فَكَانَ قِيَامُهُ نَحْوًا مِنْ رُكُوعِهِ، يَقُولُ:"لِرَبِّيَ الْحَمْدُ". ثُمَّ سَجَدَ، فَكَانَ سُجُودُهُ نَحْوًا مِنْ قِيَامِهِ، فَكَانَ يَقُولُ فِي سُجُودِهِ:"سُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلَى". ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ السُّجُودِ، وَكَانَ يَقْعُدُ فِيمَا بَيْنَ السَّجْدَتَيْنِ نَحْوًا مِنْ سُجُودِهِ، وَكَانَ يَقُولُ:"رَبِّ اغْفِرْ لِي، رَبِّ اغْفِرْ لِي". فَصَلَّى أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ قَرَأَ فِيهِنَّ (الْبَقَرَةَ) وَ (آلَ عِمْرَانَ) وَ (النِّسَاءَ) وَ (الْمَائِدَةَ) أَوِ (الْأَنْعَامَ) ، شَكَّ شُعْبَةُ. رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ.
حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو تہجد پڑھتے ہوئے دیکھا، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے تین بار «اللّٰهُ أَكْبَرُ» ”اللہ اکبر“ کہا اور پھر دعا پڑھی، پھر آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے رکوع کیا تو آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا رکوع قیام کی طرح (طویل) تھا، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اپنے رکوع میں یہ دعا کیا کرتے تھے: «سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيمِ» ”پاک ہے میرا رب عظمت والا۔“ پھر آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے رکوع سے اپنا سر اٹھایا تو آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا قیام رکوع کی طرح تھا، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وہاں یہ دعا کرتے تھے: «لِرَبِّيَ الْحَمْدُ» ”میرے رب کے لیے ہر قسم کی حمد ہے۔“ پھر آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے سجدہ کیا، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے سجود بھی آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے قیام کے برابر تھے، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اپنے سجود میں یہ دعا کیا کرتے تھے: «سُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلَى» ”پاک ہے میرا رب بہت بلند۔“ پھر آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے سجود سے سر اٹھایا، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اپنے سجدوں کے درمیان اپنے سجود کے برابر ہی بیٹھتے تھے، اور یہ دعا کیا کرتے تھے: «رَبِّ اغْفِرْ لِي» ”میرے رب! مجھے بخش دے۔“ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے چار رکعتیں پڑھیں اور آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ان میں سورۃ البقرہ، آل عمران، النساء، المائدہ یا الانعام تلاوت فرمائیں۔ شعبہ کو المائدہ یا الانعام میں شک ہوا ہے۔ صحیح، رواہ ابوداؤد و ابن ماجہ و النسائی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 1200]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «صحيح، رواه أبو داود (874) [وابن ماجه (897) والنسائي (2/ 199. 200 ح 1070) ] »
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح


Mishkat al-Masabih Hadith 1200 in Urdu