🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مشکوۃ المصابیح میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (6294)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
--. (دُعَاءُ قَبْلَ صَلَاةِ التَّهَجُّدِ)
نماز تہجد سے پہلے کی دعا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1216
1216 - وَعَنْ شَرِيقٍ الْهَوْزَنِيِّ، قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى عَائِشَةَ فَسَأَلْتُهَا: بِمَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَفْتَتِحُ إِذَا هَبَّ مِنَ اللَّيْلِ، فَقَالَتْ: سَأَلْتَنِي عَنْ شَيْءٍ مَا سَأَلَنِي عَنْهُ أَحَدٌ قَبْلَكَ، كَانَ إِذَا هَبَّ مِنَ اللَّيْلِ؟ كَبَّرَ عَشْرًا، وَحَمِدَ اللَّهَ عَشْرًا، وَقَالَ:"سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ عَشْرًا"، وَقَالَ:"سُبْحَانَ الْمَلِكِ الْقُدُّوسِ"عَشْرًا، وَاسْتَغْفَرَ اللَّهَ عَشْرًا، وَهَلَّلَ اللَّهَ عَشْرًا، ثُمَّ قَالَ:"اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ ضِيقِ الدُّنْيَا وَضِيقِ يَوْمِ الْقِيَامَةِ"عَشْرًا، ثُمَّ يَفْتَتِحُ الصَّلَاةَ. رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ.
شُرَیق الہوزنی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں، میں نے عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس حاضر ہو کر ان سے دریافت کیا، جب رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم رات کو بیدار ہوتے تو آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کس (ذکر) سے آغاز فرماتے تھے؟ انہوں نے فرمایا: ”تم نے ایسی چیز کے بارے میں مجھ سے سوال کیا ہے جس کے متعلق تم سے پہلے کسی نے مجھ سے دریافت نہیں کیا، جب آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم رات کو بیدار ہوتے تو آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم دس مرتبہ «اللّٰهُ أَكْبَرُ» ”اللہ اکبر“، دس مرتبہ «الْحَمْدُ لِلّٰهِ» ”الحمدللہ“، دس مرتبہ «سُبْحَانَ اللّٰهِ وَبِحَمْدِهِ» ”سبحان اللہ وبحمدہ“، دس مرتبہ «سُبْحَانَ الْمَلِکِ الْقُدُّوْسِ» ”سبحان الملک القدوس“، دس مرتبہ «أَسْتَغْفِرُ اللّٰهَ» ”استغفر اللہ“ اور دس مرتبہ «لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ» ”لا الہ الا اللہ“ پڑھتے، پھر دس مرتبہ دعا فرماتے: «اللّٰهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ ضِیْقِ الدُّنْیَا وَضِیْقِ يَوْمِ الْقِيَامَةِ» ”اے اللہ! میں دنیا میں روزِ قیامت کی سختیوں اور تکلیفوں سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔“ پھر آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نماز (تہجد) شروع فرماتے۔“ (حسن، رواہ ابوداؤد) [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 1216]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «حسن، رواه أبو داود (5085) [و له شواھد. ] »
قال الشيخ الألباني: ضَعِيف
قال الشيخ زبير على زئي:حسن


Mishkat al-Masabih Hadith 1216 in Urdu