مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
--. (بيان صلاة الجلوس)
بیٹھ کر نماز پڑھنے کا بیان
حدیث نمبر: 1252
الْفَصْلُ الثَّالِثُ 1252 - عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ: حُدِّثْتُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:"صَلَاةُ الرَّجُلِ قَاعِدًا نِصْفُ الصَّلَاةِ"، قَالَ: فَأَتَيْتُهُ فَوَجَدْتُهُ يُصَلِّي جَالِسًا، فَوَضَعْتُ يَدِي عَلَى رَأْسِهِ. فَقَالَ:"مَا لَكَ يَا عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو؟". قُلْتُ: حُدِّثْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَنَّكَ قُلْتَ:"صَلَاةُ الرَّجُلِ قَاعِدًا عَلَى نِصْفِ الصَّلَاةِ". وَأَنْتَ تُصَلِّي قَاعِدًا، قَالَ:"أَجَلْ، وَلَكِنِّي لَسْتُ كَأَحَدٍ مِنْكُمْ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ.
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، مجھے کسی نے بتایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”آدمی کا بیٹھ کر نماز پڑھنا، نصف نماز کی طرح ہے۔ “ وہ بیان کرتے ہیں، میں آپ کی خدمت میں حاضر ہوا تو میں نے آپ کو بیٹھ کر نماز پڑھتے ہوئے پایا تو میں نے اپنا ہاتھ آپ کے سر پر رکھ دیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”عبداللہ بن عمرو! تمہیں کیا ہوا؟“ میں نے عرض کیا، اللہ کے رسول! مجھے بتایا گیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے: ”آدمی کا بیٹھ کر نماز پڑھنا، نصف نماز کی طرح ہے۔ “ جب کہ آپ بیٹھ کر نماز پڑھ رہے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”ٹھیک ہے، لیکن میں تم میں سے کسی کی طرح نہیں ہوں۔ “ رواہ مسلم۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 1252]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (120/ 735)»
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
Mishkat al-Masabih Hadith 1252 in Urdu