مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
--. (كم ركعة فى التراويح)
تراویح کی کتنی رکعتیں
حدیث نمبر: 1302
1302 - وَعَنِ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَمَرَ عُمَرُ أُبَيَّ بْنَ كَعْبٍ، وَتَمِيمًا الدَّارِيَّ أَنْ يَقُومَا لِلنَّاسِ فِي رَمَضَانَ بِإِحْدَى عَشْرَةَ رَكْعَةً، فَكَانَ الْقَارِئُ يَقْرَأُ بِالْمِئِينَ، حَتَّى كُنَّا نَعْتَمِدُ عَلَى الْعَصَا مِنْ طُولِ الْقِيَامِ، فَمَا كُنَّا نَنْصَرِفُ إِلَّا فِي فُرُوعِ الْفَجْرِ. رَوَاهُ مَالِكٌ.
سائب بن یزید ؒ بیان کرتے ہیں، عمر رضی اللہ عنہ نے ابی ّ بن کعب رضی اللہ عنہ اور تمیم داری رضی اللہ عنہ کو فرمایا کہ وہ لوگوں کو رمضان میں گیارہ رکعت نماز تراویح پڑھائیں، قاری (ایک رکعت) میں دو سو آیت تلاوت کرتا تھا حتیٰ کہ ہم لمبے قیام کی وجہ سے لاٹھیوں کا سہارا لیا کرتے تھے، اور ہم طلوع فجر سے تھوڑا سا پہلے فارغ ہوتے تھے۔ صحیح، رواہ مالک۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 1302]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده صحيح، رواه مالک (115/1ح 249) [و من طريقه النسائي في الکبري (3/ 113 ح 4687) ] »
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح
Mishkat al-Masabih Hadith 1302 in Urdu