مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
--. (كم خطبة للجمعة)
جمعہ کے لیے کتنے خطبے ہیں
حدیث نمبر: 1405
1405 - (وَعَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ: كَانَتْ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خُطْبَتَانِ، يَجْلِسُ بَيْنَهُمَا يَقْرَأُ الْقُرْآنَ وَيُذَكِّرُ النَّاسَ، فَكَانَ صَلَاتُهُ قَصْدًا، وَخُطْبَتُهُ قَصْدًا. رَوَاهُ مُسْلِمٌ) .
جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جمعہ کے دو خطبے دیا کرتے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کے درمیان بیٹھتے تھے۔ آپ قرآن پڑھتے اور لوگوں کو وعظ و نصیحت فرماتے تھے۔ آپ کا خطبہ اور نماز متوسط ہوتی تھی۔ رواہ مسلم۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 1405]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (866/41)»
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
Mishkat al-Masabih Hadith 1405 in Urdu