مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
--. (مَاذَا يُفْعَلُ إِذَا شَهِدَ أَحَدٌ بِرُؤْيَةِ الْهِلَالِ فِي يَوْمِ الْعِيدِ)
اگر عید کے روز کوئی چاند دیکھنے کی گواہی دے تو کیا کیا جائے؟
حدیث نمبر: 1450
1450 - وَعَنْ أَبِي عُمَيْرِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ عُمُومَةٍ لَهُ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: أَنَّ رَكْبًا جَاءُوا إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَشْهَدُونَ أَنَّهُمْ رَأَوُا الْهِلَالَ بِالْأَمْسِ، فَأَمَرَهُمْ أَنْ يُفْطِرُوا، وَإِذَا أَصْبَحُوا أَنْ يَغْدُوا إِلَى مُصَلَّاهُمْ. رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ، وَالنَّسَائِيُّ.
ابوعمیر بن انس اپنے چچا رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، جنہیں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا صحابی ہونے کا شرف حاصل ہے، کہ کچھ سوار نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو انہوں نے کہا: ہم گواہی دیتے ہیں کہ ہم نے کل چاند دیکھا تھا، تو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں روزہ افطار کرنے کا حکم فرمایا، اور انہیں فرمایا کہ: ”کل عید گاہ پہنچیں۔“ صحیح، رواہ ابوداؤد والنسائی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 1450]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده صحيح، رواه أبو داود (1157) والنسائي (180/3 ح 1558) [وابن ماجه: 1653] »
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح
Mishkat al-Masabih Hadith 1450 in Urdu