مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
--. (بَيَانُ مَمْنُوعِيَّةِ الْقَرْبَانِ قَبْلَ صَلَاةِ الْعِيدِ)
نماز عید سے پہلے قربانی کی ممانعت کا بیان
حدیث نمبر: 1472
الْفَصْلُ الثَّالِثُ 1472 - عَنْ جُنْدَبِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: شَهِدْتُ الْأَضْحَى يَوْمَ النَّحْرِ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمْ يَعْدُ أَنْ صَلَّى وَفَرَغَ مِنْ صَلَاتِهِ، فَإِذَا هُوَ يَرَى لَحْمَ أَضَاحٍ قَدْ ذُبِحَتْ قَبْلَ أَنْ يَفْرَغَ مِنْ صَلَاتِهِ، فَقَالَ: مَنْ كَانَ ذَبَحَ قَبْلَ أَنْ يُصَلِّيَ - أَوْ نُصَلِّيَ - فَلْيَذْبَحْ مَكَانَهَا أُخْرَى وَفِي رِوَايَةٍ: قَالَ: صَلَّى النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ النَّحْرِ، ثُمَّ خَطَبَ، ثُمَّ ذَبَحَ، وَقَالَ: مَنْ كَانَ ذَبَحَ قَبْلَ أَنْ يُصَلِّيَ، فَلْيَذْبَحْ أُخْرَى مَكَانَهَا، وَمَنْ لَمْ يَذْبَحْ فَلْيَذْبَحْ بِاسْمِ اللَّهِ. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
جندب بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ نمازِ عید الاضحی ادا کی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صرف نماز پڑھ کر سلام ہی پھیرا تھا (ابھی خطبہ ارشاد نہیں فرمایا تھا) کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قربانی کا گوشت دیکھا جسے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نماز پڑھنے سے پہلے ہی ذبح کر دیا گیا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے (یہ دیکھ کر) فرمایا: ”جس شخص نے ہمارے نماز پڑھنے سے پہلے جانور ذبح کیا ہے وہ اس کی جگہ دوسرا جانور ذبح کرے۔“ اور ایک دوسری روایت میں ہے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قربانی کے دن نماز پڑھائی، پھر خطبہ ارشاد فرمایا، پھر جانور ذبح کیا، اور فرمایا: ”جس شخص نے ہمارے نماز پڑھنے سے پہلے قربانی کی ہے، وہ اس کی جگہ ایک اور جانور ذبح کرے، اور جس نے جانور ذبح نہیں کیا، وہ اللہ کے نام پر جانور ذبح کرے۔“ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 1472]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (985) و مسلم (1960/1)»
قال الشيخ الألباني: مُتَّفق عَلَيْهِ
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه
Mishkat al-Masabih Hadith 1472 in Urdu