🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مشکوۃ المصابیح میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (6294)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
--. (السُّجُودُ عِنْدَ حُدُوثِ حَادِثَةٍ)
کسی حادثہ کے وقت سجدہ کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1491
1491 - وَعَنْ عِكْرِمَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قِيلَ لِابْنِ عَبَّاسٍ: مَاتَتْ فُلَانَةُ، بَعْضُ أَزْوَاجِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَخَرَّ سَاجِدًا، فَقِيلَ لَهُ: تَسْجُدُ فِي هَذِهِ السَّاعَةِ؟! فَقَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: إِذَا رَأَيْتُمْ آيَةً فَاسْجُدُوا، وَأَيُّ آيَةٍ أَعْظَمُ مِنْ ذَهَابِ أَزْوَاجِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟! رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَالتِّرْمِذِيُّ.
عکرمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ابن عباس رضی اللہ عنہما کو بتایا گیا کہ نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی فلاں زوجہ محترمہ وفات پا گئی ہیں، تو وہ (یہ سن کر) فوراً سجدہ ریز ہو گئے، ان سے عرض کیا گیا: آپ اس وقت سجدہ کرتے ہیں؟ انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”جب تم کوئی نشانی دیکھو تو سجدہ کرو۔“ اور نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی ازواج مطہرات کے فوت ہو جانے سے بڑی نشانی کون سی ہو سکتی ہے؟ اسنادہ حسن، رواہ ابوداؤد والترمذی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 1491]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه أبو داود (1197) و الترمذي (3891 وقال: حسن غريب)»
قال الشيخ الألباني: حسن
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن


Mishkat al-Masabih Hadith 1491 in Urdu