مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
--. (الحمى تمحص الخطايا)
بخار گناہوں کو دور کر دیتا ہے
حدیث نمبر: 1543
[ ص: 1131 ] 1543 - وَعَنْ جَابِرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى أُمِّ السَّائِبِ فَقَالَ: مَا لَكِ تُزَفْزِفِينَ؟!"قَالَتِ: الْحُمَّى - لَا بَارَكَ اللَّهُ فِيهَا - قَالَ:"لَا تَسُبِّي الْحُمَّى ; فَإِنَّهَا تُذْهِبُ خَطَايَا بَنِي آدَمَ ، كَمَا يُذْهِبُ الْكِيرُ خَبَثَ الْحَدِيدِ"رَوَاهُ مُسْلِمٌ.
جابر بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ام سائب رضی اللہ عنہ کے پاس تشریف لے گئے تو فرمایا: ”آپ کیوں کانپ رہی ہیں؟“ انہوں نے بتایا: بخار ہے، اللہ اسے برکت نہ دے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”بخار کو برا بھلا نہ کہو، کیونکہ وہ بنی آدم کے گناہوں کو اس طرح ختم کر دیتا ہے جس طرح بھٹی لوہے کی میل کچیل دور کر دیتی ہے۔ “ رواہ مسلم۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الجنائز/حدیث: 1543]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (2575/53)»
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
Mishkat al-Masabih Hadith 1543 in Urdu