مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
--. (الشَّهْرُ يَكُونُ أَحْيَانًا تِسْعَةً وَعِشْرِينَ وَأَحْيَانًا ثَلَاثِينَ)
مہینہ کبھی ۲۹ اور کبھی ۳۰ دن کا ہوتا ہے
حدیث نمبر: 1971
1971 - وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:"إِنَّا أُمَّةٌ أُمِّيَّةٌ لَا نَكْتُبُ وَلَا نَحْسُبُ، الشَّهْرُ هَكَذَا وَهَكَذَا وَهَكَذَا"وَعَقَدَ الْإِبْهَامَ فِي الثَّالِثَةِ، ثُمَّ قَالَ: الشَّهْرُ هَكَذَا وَهَكَذَا وَهَكَذَا يَعْنِي تَمَامَ الثَّلَاثِينَ يَعْنِي مَرَّةً تِسْعًا وَعِشْرِينَ وَمَرَّةً ثَلَاثِينَ. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک ہم اُمّی (لکھنے پڑھنے سے نابلد) لوگ ہیں، ہم حساب کتاب نہیں جانتے، مہینہ اس طرح اور اس طرح اور اس طرح ہوتا ہے۔“ تیسری مرتبہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انگوٹھے کو بند کر لیا، پھر فرمایا: ”مہینہ اس طرح، اس طرح اور اس طرح ہوتا ہے۔“ یعنی مکمل تیس، یعنی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک مرتبہ انتیس اور ایک مرتبہ تیس کا ذکر کیا۔ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصوم/حدیث: 1971]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (1913) و مسلم (1081/15)»
قال الشيخ الألباني: مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه
Mishkat al-Masabih Hadith 1971 in Urdu