🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مشکوۃ المصابیح میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (6294)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
--. (بَيَانُ فَضِيلَةِ سُورَةِ الزَّلْزَلَةِ)
سورۃ الزلزال کی فضیلت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2183
2183 - عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: أَتَى رَجُلٌ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: أَقْرِئْنِي يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَقَالَ:"اقْرَأْ ثَلَاثًا مِنْ ذَوَاتِ الر"فَقَالَ: كَبُرَتْ سِنِّي وَاشْتَدَّ قَلْبِي وَغَلُظَ لِسَانِي، قَالَ:"فَاقْرَأْ ثَلَاثًا مِنْ ذَوَاتِ حم"فَقَالَ مِثْلَ مَقَالَتِهِ، قَالَ الرَّجُلُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَقْرِئْنِي سُورَةً جَامِعَةً، فَأَقْرَأَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا زُلْزِلَتْ  حَتَّى فَرَغَ مِنْهَا، فَقَالَ الرَّجُلُ: وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ لَا أَزِيدُ عَلَيْهِ أَبَدًا، ثُمَّ أَدْبَرَ الرَّجُلُ، فَقَالَ رَسُولُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:"أَفْلَحَ الرُّوَيْجِلُ"مَرَّتَيْنِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو دَاوُدَ.
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو اس نے عرض کیا: اللہ کے رسول! مجھے پڑھائیں، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ” «الرٰٓ» والی سورتوں (یونس، ہود، یوسف، ابراہیم، الحجر) میں سے تین سورتیں پڑھو۔“ اس نے عرض کیا: میں عمر ر ہو گیا ہوں، میرا دل سخت ہو گیا ہے اور میری زبان موٹی ہو گئی ہے، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ” «حٰمٓ» والی سورتوں (المؤمن، فصلت، الشوریٰ، الزخرف، الدخان، الجاثیہ، الاحقاف) میں سے تین سورتیں پڑھو۔“ اس نے پھر وہی عرض کیا، اس آدمی نے عرض کیا: اللہ کے رسول! مجھے کوئی جامع سورت پڑھائیں، تو پھر رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اسے ﴿سورة الزلزال﴾ [سورة الزلزلة: 1-8] پوری پڑھائی تو اس آدمی نے عرض کیا: اس ذات کی قسم! جس نے آپ کو حق کے ساتھ مبعوث فرمایا، میں اس پر کبھی بھی اضافہ نہ کروں گا، پھر وہ آدمی واپس چلا گیا تو رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے دو مرتبہ فرمایا: ”وہ آدمی فلاح پا گیا۔“ اسنادہ حسن، رواہ احمد و ابوداؤد۔ [مشكوة المصابيح/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 2183]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه أحمد (169/2 ح 6575 مختصرًا) و أبو داود (1399)»
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن


Mishkat al-Masabih Hadith 2183 in Urdu