🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مشکوۃ المصابیح میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (6294)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
--. (ذِكْرُ اللّٰهِ أَفْضَلُ مِنَ الْجِهَادِ فِي سَبِيلِ اللّٰهِ)
اللہ کا ذکر جہاد فی سبیل اللہ سے بھی افضل ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2269
[ الْفَصْلُ الثَّانِي ] 2269 - وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - (أَلَا أُنَبِّئُكُمْ بِخَيْرِ أَعْمَالِكُمْ، وَأَزْكَاهَا عِنْدَ مَلِيكِكُمْ؟ وَأَرْفَعِهَا فِي دَرَجَاتِكُمْ؟ وَخَيْرٍ لَكُمْ مِنْ إِنْفَاقِ الذَّهَبِ وَالْوَرِقِ؟ وَخَيْرٍ مِنْ أَنْ تَلْقَوْا عَدُوَّكُمْ فَتَضْرِبُوا أَعْنَاقَهُمْ وَيَضْرِبُوا أَعْنَاقَكُمْ"قَالُوا: بَلَى. قَالَ"ذِكْرُ اللَّهِ) رَوَاهُ مَالِكٌ، وَأَحْمَدُ، وَالتِّرْمِذِيُّ، وَابْنُ مَاجَهْ، إِلَّا أَنَّ مَالِكًا وَقَفَهُ عَلَى أَبِي الدَّرْدَاءِ.
ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں تمہارے بہترین عمل کے بارے میں نہ بتاؤں جو کہ تمہارے مالک کے ہاں اجر کے لحاظ سے زیادہ بڑھنے والا، تمہارے بلند درجات کا باعث بننے والا، تمہارے لیے سونے اور چاندی کے خرچ کرنے سے بہتر اور تمہارے لیے دشمن سے ایسا جہاد کرنے سے بہتر ہو جس میں تم ایک دوسرے کی گردنیں اڑاؤ؟“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: کیوں نہیں! ضرور بتائیں، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”اللہ کا ذکر۔“ مالک، احمد، ترمذی اور ابن ماجہ۔ البتہ امام مالک رحمہ اللہ نے اسے ابودرداء رضی اللہ عنہ پر موقوف قرار دیا ہے۔ اسنادہ حسن (رواہ مالک (1 / 211 ح 493) و احمد (6 / 447 ح 28075، 5 / 195) و الترمذی (3377) و ابن ماجہ (3790)۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الدعوات/حدیث: 2269]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه مالک (211/1 ح 493 موقوف) و أحمد (447/6ح 28075، 195/5) والترمذي (3377) و ابن ماجه (3790)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيحٌ
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن


Mishkat al-Masabih Hadith 2269 in Urdu