مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
--. (بَيَانُ الخِيَارِ فِي مُعَامَلَةِ البَيْعِ وَالشِّرَاءِ)
خرید و فروخت کے معاملے میں خیار کا بیان
حدیث نمبر: 2801
(3) بَابُ الْخِيَارِ الْفَصْلُ الْأَوَّلُ 2801 - عَنِ ابْنِ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"الْمُتَبَايِعَانِ كُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا بِالْخِيَارِ عَلَى صَاحِبِهِ مَا لَمْ يَتَّفَرَقَا إِلَّا بَيْعَ الْخِيَارِ". مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ. وَفِي رِوَايَةٍ لِمُسْلِمٍ:"إِذَا تَبَايَعَ الْمُتَبَايِعَانِ فَكُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا بِالْخِيَارِ مِنْ بَيْعِهِ مَا لَمْ يَتَفَرَّقَا أَوْ يَكُونَ بَيْعُهُمَا عَنْ خِيَارٍ، فَإِذَا كَانَ بَيْعُهُمَا عَنْ خِيَارٍ قَدْ وَجَبَ". وَفَى رِوَايَةٍ لِلتِّرْمِذِيِّ"الْبَيِّعَانِ بِالْخِيَارِ مَا لَمْ يَتَفَرَّقَا أَوْ يَخْتَارَا"وَفِي الْمُتَّفَقِ عَلَيْهِ"أَوْ يَقُولَ أَحَدُهُمَا لِصَاحِبِهِ: اخْتَرْ"بَدَلَ"أَوْ يَخْتَارَا".
ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”بیعِ خیار کے علاوہ خرید و فروخت کرنے والوں میں سے ہر ایک کو، جدا نہ ہونے سے پہلے تک (بیع کو پختہ کرنے یا فسخ کرنے کا) اختیار ہے۔“ بخاری، مسلم۔ اور مسلم کی ایک روایت میں ہے: ”جب دو بیع کرنے والے بیع کرتے ہیں تو انہیں ایک دوسرے سے جدا ہونے سے پہلے تک اپنی بیع کے بارے میں اختیار ہوتا ہے، یا پھر ان کی بیع خیار ہو، پس جب ان کی بیع اختیار ہو گی تو وہ واجب ہو جائے گی۔“ متفق علیہ۔ اور ترمذی کی ایک روایت میں ہے: ”خرید و فروخت کرنے والوں کو ایک دوسرے سے جدا ہونے سے پہلے تک اختیار باقی رہتا ہے، یا پھر انہوں نے بیع خیار کی ہو۔“ اور صحیحین کی روایت میں ہے: ”یا ان دونوں میں سے کوئی ایک اپنے ساتھی سے کہے کہ تجھے اختیار حاصل ہے۔“ «يَخْتَارَا» کے بجائے «اخْتَرْ» ”اختیار کی شرط کر“ کا لفظ ہے۔ [مشكوة المصابيح/كتاب البيوع/حدیث: 2801]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (2107) و مسلم (43. 1531/45) والترمذي (245 [وسنده صحيح] )»
قال الشيخ الألباني: مُتَّفق عَلَيْهِ
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه
Mishkat al-Masabih Hadith 2801 in Urdu