مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1.01. (أَحَادِيثُ الخَيْرِ وَالبَرَكَةِ)
خیر و برکت کی باتیں
حدیث نمبر: Q281-2
Moved
حدیث نمبر: Q281
Moved
حدیث نمبر: 281
الْفَصْلُ الْأَوَّلُ 281 - عَنْ أَبِي مَالِكٍ الْأَشْعَرِيِّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الطُّهُورُ شَطْرُ الْإِيمَانِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ تَمْلَأُ الْمِيزَانَ، وَسُبْحَانَ اللَّهِ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ تَمْلَآنِ - أَوْ تَمْلَأُ - مَا بَيْنَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ، وَالصَّلَاةُ نُورٌ، وَالصَّدَقَةُ بُرْهَانٌ، وَالصَّبْرُ ضِيَاءٌ، وَالْقُرْآنُ حُجَّةٌ لَكَ أَوْ عَلَيْكَ، كُلُّ النَّاسِ يَغْدُو، فَبَائِعٌ نَفْسَهُ فَمُعْتِقُهَا أَوْ مُوبِقُهَا) رَوَاهُ مُسْلِمٌ. وَفِي رِوَايَةٍ (لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَاللَّهُ أَكْبَرُ تَمْلَآنِ مَا بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ) لَمْ أَجِدْ هَذِهِ الرِّوَايَةَ فِي الصَّحِيحَيْنِ وَلَا فِي كِتَابِ الْحُمَيْدِيِّ وَلَا فِي (الْجَامِعِ) . وَلَكِنْ ذَكَرَهَا الدَّارِمِيُّ بَدَلَ (سُبْحَانَ اللَّهِ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ) .
ابومالک اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”پاکیزگی نصف ایمان ہے، «الْحَمْدُ لِلّٰہِ» ”الحمدللہ“ میزان کو بھر دیتا ہے، «سُبْحَانَ اللّٰہِ» ”سبحان اللہ“ اور «الْحَمْدُ لِلّٰہِ» ”الحمدللہ“ دونوں یا (ان میں سے ہر کلمہ) زمین و آسمان کے مابین کو بھر دیتا ہے، نماز نور ہے، صدقہ برہان ہے، صبر ضیاء ہے اور قرآن تیرے حق میں یا تیرے خلاف دلیل ہوگا۔ ہر آدمی صبح کے وقت اپنے نفس کا سودا کرتا ہے، پس وہ اسے آزاد کرا لیتا ہے یا ہلاک کر دیتا ہے۔“ اور ایک دوسری روایت میں ہے: «لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰہُ وَاللّٰہُ أَکْبَرُ» ”لا الہ الا اللہ و اللہ اکبر“ زمین و آسمان کے مابین ہر چیز کو بھر دیتے ہیں۔ میں نے یہ روایت صحیحین میں پائی ہے نہ حمیدی کی کتاب میں اور نہ ہی الجامع میں، لیکن دارمی نے اسے «سُبْحَانَ اللّٰہِ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ» کے بدلے ذکر کیا ہے۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الطهارة/حدیث: 281]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (1/ 223) والدارمي (1/ 167 ح 659) [والنسائي في الکبري: 9996] »
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
Mishkat al-Masabih Hadith 281 in Urdu