مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
--. (مُعَامَلَةُ المُشْرِكِ)
مشرک کا معاملہ
حدیث نمبر: 3064
3064 - وَعَنْ تَمِيمٍ الدَّارِيِّ قَالَ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَا السُّنَةُ فِي الرَّجُلِ مِنْ أَهْلِ الشِّرْكِ يُسْلِمُ عَلَى يَدَيْ رَجُلٍ مِنَ الْمُسْلِمِينَ ؟ فَقَالَ: هُوَ أَوْلَى النَّاسِ بِمَحْيَاهُ وَمَمَاتِهِ. رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ، وَابْنُ مَاجَهْ، وَالدَّارِمِيُّ.
تمیم داری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اہل شرک میں سے اس آدمی کے بارے میں مسئلہ دریافت کیا، جو کسی مسلمان شخص کے ہاتھوں پر اسلام قبول کر لے (کہ اس کا شرعی حکم کیا ہے)؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”وہ اس کی حیات و ممات کے بارے میں تمام لوگوں سے زیادہ حق دار ہے۔“ حسن، اسے ترمذی، ابن ماجہ اور دارمی نے روایت کیا ہے۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الفرائض والوصايا/حدیث: 3064]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «حسن، رواه الترمذي (2112) و ابن ماجه (2752) والدارمي (377/2 ح 3037)»
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:حسن
Mishkat al-Masabih Hadith 3064 in Urdu