مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
--. (عُقوبَةُ الشّارِبِ عِندَ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ)
حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی شرابی کے لئے سزا
حدیث نمبر: 3624
3624 - وَعَنْ ثَوْرِ بْنِ زَيْدٍ الدَّيْلِمِيِّ قَالَ: إِنَّ عُمَرَ اسْتَشَارَ فِي حَدِّ الْخَمْرِ فَقَالَ لَهُ عَلِيٌّ: أَرَى أَنْ تَجْلِدَهُ ثَمَانِينَ جَلْدَةً ; فَإِنَّهُ إِذَا شَرِبَ سَكِرَ وَإِذَا سَكِرَ هَذَى وَإِذَا هَذَى افْتَرَى فَجَلَدَ عُمَرُ فِي حَدِّ الْخَمْرِ ثَمَانِينَ. رَوَاهُ مَالِكٌ.
ثور بن زید دیلمی بیان کرتے ہیں کہ عمر رضی اللہ عنہ نے حدِ شراب کے متعلق مشورہ طلب کیا تو علی رضی اللہ عنہ نے انہیں فرمایا: میرا خیال ہے کہ آپ اسے اسی کوڑے ماریں، کیونکہ جب وہ شراب پیتا ہے تو وہ مدہوش ہو جاتا ہے اور جب مدہوش ہو جاتا ہے تو وہ ہذیانی کیفیت میں اول فول باتیں کرتا ہے، اور جب وہ اول فول باتیں کرتا ہے تو پھر افترا پردازی کرتا ہے؛ چنانچہ عمر رضی اللہ عنہ نے شراب کی حد میں اسی کوڑے مارے۔ (صحیح، رواہ مالک)۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الحدود/حدیث: 3624]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «صحيح، رواه مالک (842/2 ح 1633)
٭ ھذا منقطع و أسنده الطحاوي کما في الاستذکار (7/8) وسنده حسن، و للحديث شواھد .»
٭ ھذا منقطع و أسنده الطحاوي کما في الاستذکار (7/8) وسنده حسن، و للحديث شواھد .»
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
Mishkat al-Masabih Hadith 3624 in Urdu