مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
--. (الصَّبْرُ عَلَى ظُلْمِ الأَمِيرِ الظَّالِمِ)
ظالم امیر کے ظلم پر صبر کرنا
حدیث نمبر: 3710
3710 - وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: كَيْفَ أَنْتُمْ وَأَئِمَّةً مِنْ بَعْدِي يَسْتَأْثِرُونَ بِهَذَا الْفَيْءِ ؟ قُلْتُ أَمَا وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ أَضَعُ سَيْفِي عَلَى عَاتِقِي، ثُمَّ أَضْرِبُ بِهِ حَتَّى أَلْقَاكَ قَالَ، أَوَلَا أَدُلُّكَ عَلَى خَيْرٍ مِنْ ذَلِكَ، تَصْبِرُ حَتَّى تَلْقَانِيَ. رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ.
ابوذر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”تم اس وقت کیا کرو گے جب میرے بعد حکمران اس مالِ غنیمت کو اپنے پاس ہی رکھ لیں گے؟“ میں نے عرض کیا: اس ذات کی قسم جس نے آپ کو حق کے ساتھ مبعوث فرمایا! میں اپنی تلوار اپنے کندھے پر رکھوں گا، پھر قتال کروں گا حتیٰ کہ آپ سے آ ملوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں اس چیز سے بہتر چیز کے متعلق نہ بتاؤں؟ صبر کرنا حتیٰ کہ تم مجھ سے آ ملو۔“ حسن، رواہ ابوداؤد۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الإمارة والقضاء/حدیث: 3710]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «حسن، رواه أبو داود (4759)»
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:حسن
Mishkat al-Masabih Hadith 3710 in Urdu