مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
--. (كَرَاهِيَةُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِلْقَوْسِ الْفَارِسِيَّةِ)
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ایرانی کمان ناپسند کرنا
حدیث نمبر: 3891
3891 - وَعَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: كَانَتْ بِيَدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَوْسٌ عَرَبِيَّةٌ فَرَأَى رَجُلًا بِيَدِهِ قَوْسٌ فَارِسِيَّةٌ، قَالَ:"مَا هَذِهِ؟ أَلْقِهَا، وَعَلَيْكُمْ بِهَذِهِ وَأَشْبَاهِهَا وَرِمَاحِ الْقَنَا فَإِنَّهَا يُؤَيِّدُ اللَّهُ لَكُمْ بِهَا فِي الدِّينِ وَيُمَكِّنُ لَكُمْ فِي الْبِلَادِ". رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ.
علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہاتھ میں عربی کمان تھی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک آدمی کو دیکھا جس کے ہاتھ میں فارسی کمان تھی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”یہ کیا ہے؟ اسے پھینک دو، اور تم پر یہ اور اس کی مثل لازم ہیں، اور کامل نیزے تم پر لازم ہیں، کیونکہ اللہ ان کے ذریعے تمہیں دین میں مدد عطا فرمائے گا اور تمہیں شہروں میں اقتدار عطا کرے گا۔“ «إِسْنَادُهُ ضَعِيفٌ جِدًّا، رَوَاهُ ابْنُ مَاجَه» (اس کی سند سخت ضعیف ہے، اسے ابن ماجہ نے روایت کیا ہے)۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الجهاد/حدیث: 3891]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف جدًا، رواه ابن ماجه (2810)
٭ فيه أشعث بن سعيد السمان: متروک و عبد الله بن بسر الحبراني: ضعيف .»
٭ فيه أشعث بن سعيد السمان: متروک و عبد الله بن بسر الحبراني: ضعيف .»
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده ضعيف جدًا
Mishkat al-Masabih Hadith 3891 in Urdu