مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
--. (ذَبْحُ مِعْزَيَيْنِ لِلْغُلَامِ وَمِعْزَى لِلْجَارِيَةِ)
لڑکے کے لئے دو اور لڑکی کے لئے ایک بکری ذبح کی جائے
حدیث نمبر: 4156
4156 - وَعَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ قَالَ: سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الْعَقِيقَةِ. فَقَالَ"لَا يُحِبُّ اللَّهُ الْعُقُوقَ"كَأَنَّهُ كَرِهَ الِاسْمَ، وَقَالَ"مَنْ وُلِدَ لَهُ وَلَدٌ فَأَحَبَّ أَنْ يَنْسِكَ عَنْهُ فَلْيَنْسِكْ. عَنِ الْغُلَامِ شَاتَيْنِ، وَعَنِ الْجَارِيَةِ شَاةً"رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَالنَّسَائِيُّ.
عمرو بن شعیب اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا (رضی اللہ عنہما) سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عقیقہ کے بارے میں مسئلہ دریافت کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ «عُقُوق» کو پسند نہیں کرتا۔“ گویا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ نام ناپسند فرمایا، اور فرمایا: ”جس کے ہاں بچہ پیدا ہو اور وہ اس کی طرف سے ذبح کرنا پسند کرے تو وہ لڑکے کی طرف سے دو بکریاں اور لڑکی کی طرف سے ایک بکری ذبح کرے۔“ اسنادہ حسن، رواہ ابوداؤد والنسائی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 4156]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه أبو داود (2842) و النسائي (161/7. 164 ح 4217)»
قال الشيخ الألباني: حسن
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
Mishkat al-Masabih Hadith 4156 in Urdu