مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
--. (كَانَ خَاتَمُ ٱلنَّبِيِّ صَلَّى ٱللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِن فِضَّةٍ)
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی انگوٹھی چاندی کی تھی
حدیث نمبر: 4383
(1) بَابُ الْخَاتَمِ الْفَصْلُ الْأَوَّلُ 4383 - عَنِ ابْنِ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ:"اتَّخَذَ النَّبِيُّ خَاتَمًا مِنْ ذَهَبٍ"وَفِي رِوَايَةٍ: وَجَعَلَهُ فِي يَدِهِ الْيُمْنَى، ثُمَّ أَلْقَاهُ، ثُمَّ اتَّخَذَ خَاتَمًا مِنْ وَرِقٍ نُقِشَ فِيهِ:"مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ"وَقَالَ:"لَا يَنْقُشَنَّ أَحَدٌ عَلَى نَقْشِ خَاتَمِي هَذَا"وَكَانَ إِذَا لَبِسَهُ جَعَلَ فَصَّهُ مِمَّا يَلِي بَطْنَ كَفِّهِ. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سونے کی انگوٹھی حاصل کی، ایک دوسری روایت میں ہے: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے دائیں ہاتھ میں پہنا، پھر اسے پھینک دیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے چاندی کی انگوٹھی حاصل کی جس پر «مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللّٰهِ» ”محمد اللہ کے رسول ہیں“ نقش کیا گیا تھا، اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی شخص میری اس انگوٹھی کے نقش کی طرح کندہ نہ کرے۔“ اور جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اسے پہنتے تو اس کے نگینے کو ہتھیلی کی اندرونی طرف کر لیتے۔ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب اللباس/حدیث: 4383]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (5866) و مسلم (2092/55)»
قال الشيخ الألباني: مُتَّفق عَلَيْهِ
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه
Mishkat al-Masabih Hadith 4383 in Urdu