مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
--. (رِوَايَاتٌ مُخْتَلِفَةٌ فِي ٱلصَّبْغِ وَٱلْهِنْدِي وَٱلْحِجَامَةِ)
خضاب مہندی اور حجامت کے متعلق متفرق روایات
حدیث نمبر: 4479
4479 - وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - أَنَّهُ كَانَ يَصْفِّرُ لِحْيَتَهُ بِالصُّفْرَةِ حَتَّى تَمْتَلِئَ ثِيَابُهُ مِنَ الصُّفْرَةِ فَقِيلَ لَهُ: لِمَ تُصْبِغُ بِالصُّفْرَةِ؟ قَالَ: إِنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَصْبُغُ بِهَا، وَلَمْ يَكُنْ شَيْءٌ أَحَبَّ إِلَيْهِ مِنْهَا، وَقَدْ كَانَ يَصْبُغُ بِهَا ثِيَابَهُ كُلَّهَا، حَتَّى عِمَامَتَهُ، رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَالنَّسَائِيُّ.
ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ وہ اپنی داڑھی کو زرد رنگ دیا کرتے تھے حتیٰ کہ زرد رنگ سے ان کے کپڑے بھر جاتے تھے، ان سے پوچھا گیا، آپ زرد رنگ کیوں لگاتے ہیں؟ انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس کے ساتھ رنگتے ہوئے دیکھا ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ رنگ سب سے زیادہ پسند تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے تمام کپڑے حتیٰ کہ اپنا عمامہ بھی اسی کے ساتھ رنگا کرتے تھے۔ (اسنادہ صحیح، رواہ ابوداؤد والنسائی) [مشكوة المصابيح/كتاب اللباس/حدیث: 4479]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده صحيح، رواه أبو داود (4064) و النسائي (140/8 ح 5088)»
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح
Mishkat al-Masabih Hadith 4479 in Urdu