مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
--. (نَكْرَةُ كُنْيَةِ أَبِي الْحَكَمِ)
ابو الحکم کنیت پر ناپسندیدگی
حدیث نمبر: 4766
الْفَصْلُ الثَّانِي 4766 - عَنْ شُرَيْحِ بْنِ هَانِئٍ، عَنْ أَبِيهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَنَّهُ لَمَّا وَفَدَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَعَ قَوْمِهِ سَمِعَهُمْ يُكَنُّونَهُ بِأَبِي الْحَكَمِ، فَدَعَاهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:"إِنَّ اللَّهَ هُوَ الْحَكَمُ، وَإِلَيْهِ الْحُكْمُ، فَلِمَ تُكَنَّى أَبَا الْحَكَمِ ؟"قَالَ: إِنَّ قَوْمِي إِذَا اخْتَلَفُوا فِي شَيْءٍ أَتَوْنِي فَحَكَمْتُ بَيْنَهُمْ، فَرَضِيَ كِلَا الْفَرِيقَيْنِ بِحُكْمِي. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"مَا أَحْسَنَ هَذَا، فَمَا لَكَ مِنَ الْوَلَدِ؟"قَالَ: لِي شُرَيْحٌ، وَمُسْلِمٌ، وَعَبْدُ اللَّهِ. قَالَ:"فَمَنْ أَكْبَرُهُمْ؟"قَالَ: قُلْتُ: شُرَيْحٌ. قَالَ:"فَأَنْتَ أَبُو شُرَيْحٍ". رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ، وَالنَّسَائِيُّ.
شریح بن ہانی اپنے والد (ہانی بن یزید رضی اللہ عنہ) سے روایت کرتے ہیں کہ جب وہ اپنی قوم کے ساتھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں سنا کہ وہ میرے والد کو ابوالحکم کی کنیت سے پکارتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں بلا کر فرمایا: «إِنَّ اللّٰهَ هُوَ الْحَكَمُ وَإِلَيْهِ الْحُكْمُ» ”بے شک اللہ ہی حکم ہے اور حکم کا اختیار اسے ہی حاصل ہے، تمہاری کنیت ابوالحکم کیوں رکھی گئی؟“ انہوں نے عرض کیا: جب میری قوم میں کسی چیز میں اختلاف ہو جاتا ہے تو وہ میرے پاس آتے ہیں اور میں ان کے درمیان فیصلہ کر دیتا ہوں تو وہ دونوں فریق میرے فیصلے پر راضی ہو جاتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”یہ کتنا اچھا ہے، تیرے کتنے بچے ہیں؟“ انہوں نے کہا: شریح، مسلم اور عبداللہ۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”ان میں سے بڑا کون ہے؟“ راوی بیان کرتے ہیں، میں نے کہا: شریح، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”تم ابو شریح ہو۔“ اسنادہ حسن، رواہ ابوداؤد والنسائی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الآداب/حدیث: 4766]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه أبو داود (4955) و النسائي (226/8. 227 ح 5389)»
قال الشيخ الألباني: إِسْنَاده جيد
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
Mishkat al-Masabih Hadith 4766 in Urdu