🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مشکوۃ المصابیح میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (6294)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
--. (مَغْفِرَةُ ذَنْبٍ كَبِيرٍ بِإِحْسَانٍ إِلَى الخَالَةِ)
خالہ سے احسان کرنے پر بڑا گناہ معاف
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4935
4935 - وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - أَنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي أَصَبْتُ ذَنْبًا عَظِيمًا، فَهَلْ لِي مِنْ تَوْبَةٍ؟ قَالَ:"هَلْ لَكَ مِنْ أُمٍّ؟"قَالَ: لَا قَالَ:"وَهَلْ لَكَ مِنْ خَالَةٍ؟"قَالَ: نَعَمْ قَالَ:"فَبِرَّهَا". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ.
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک آدمی نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو اس نے عرض کیا: اللہ کے رسول! میں نے ایک بہت بڑے گناہ کا ارتکاب کیا ہے، تو کیا میرے لیے توبہ (کی گنجائش) ہے؟ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”کیا تمہاری والدہ ہے؟“ اس نے عرض کیا: نہیں، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”کیا تمہاری خالہ ہے؟“ اس نے عرض کیا: جی ہاں! آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”اس کے ساتھ حسن سلوک کرو۔“ «إِسْنَادُهُ صَحِيحٌ، رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ» ”اس کی سند صحیح ہے، اسے ترمذی نے روایت کیا ہے۔“ [مشكوة المصابيح/كتاب الآداب/حدیث: 4935]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده صحيح، رواه الترمذي (1904 وقال: صحيح)
٭ و صححه ابن حبان (الموارد: 2022) و الحاکم علي شرط الشيخين (155/4) ووافقه الذهبي .»
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح


Mishkat al-Masabih Hadith 4935 in Urdu