مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
--. (الِانتِفَاعُ بِالإِهَابِ المُدَبَّغِ رِوَايَةُ البُخَارِيِّ)
دباغت والے چمڑے سے فائدہ اٹھانا، بروایت بخاری
حدیث نمبر: 499
499 - وَعَنْهُ قَالَ: تُصُدِّقَ عَلَى مَوْلَاةٍ لِمَيْمُونَةَ بِشَاةٍ فَمَاتَتْ، فَمَرَّ بِهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: هَلَّا أَخَذْتُمْ إِهَابَهَا فَدَبَغْتُمُوهُ فَانْتَفَعْتُمْ بِهِ"، فَقَالُوا: إِنَّهَا مَيْتَةٌ، فَقَالَ:"إِنَّمَا حُرِّمَ أَكْلُهَا"مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ میمونہ رضی اللہ عنہا کی آزاد کردہ لونڈی کو صدقہ کے طور پر ایک بکری دی گئی، پس وہ مر گئی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کے پاس سے گزرے تو فرمایا: ”تم نے اس کی کھال کیوں نہ اتار لی، پس تم اسے رنگ دیتے اور اس سے فائدہ اٹھاتے۔“ انہوں نے عرض کیا: یہ تو مردار ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”صرف اس کا کھانا حرام قرار دیا گیا ہے۔“ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الطهارة/حدیث: 499]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (1492) و مسلم (100 / 363)»
قال الشيخ الألباني: مُتَّفق عَلَيْهِ
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه
Mishkat al-Masabih Hadith 499 in Urdu