مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
--. (طَلَبُ النَّبِيِّ ﷺ مَاءً مِنْ قِرْبَةٍ مُدَبَّغَةٍ)
مردار کی کھال کو پانی اور کیکر کے پتے سے پاک کرنا
حدیث نمبر: 510
510 - وَعَنْ مَيْمُونَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ: مَرَّ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رِجَالٌ مِنْ قُرَيْشٍ يَجُرُّونَ شَاةً لَهُمْ مِثْلَ الْحِمَارِ، فَقَالَ لَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَوْ أَخَذْتُمْ إِهَابَهَا. قَالُوا: إِنَّهَا مَيْتَةٌ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"يُطَهِّرُهَا الْمَاءُ وَالْقَرَظُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو دَاوُدَ.
میمونہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ قریش کے کچھ افراد اپنی (مردار) بکری کو گدھے کی مثل گھسیٹتے ہوئے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس سے گزرے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں فرمایا: ”تم اس کا چمڑا ہی اتار لیتے۔“ انہوں نے عرض کیا: یہ مردار ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”پانی اور «الْقَرَظُ» (کیکر کے مشابہ درخت اور اس کے پتے) اسے پاک کر دیتے ہیں۔“ اسنادہ حسن، رواہ احمد و ابو داؤد۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الطهارة/حدیث: 510]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه أحمد (6/ 334 ح 27370) و أبو داود (4126) [والنسائي (174/7، 175ح 4253) و حسنه ابن الملقن في تحفة المحتاج (131) ] »
قال الشيخ الألباني: حسن
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
Mishkat al-Masabih Hadith 510 in Urdu