مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
--. (لَا يَعْتَبِرْ نَفْسَهُ أَفْضَلَ مِنْ فَقِيرٍ مِسْكِينٍ)
کسی غریب مسکین سے خود کو بہتر نہ سمجھا جائے
حدیث نمبر: 5232
5232 - وَعَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: رَأَى سَعْدٌ أَنَّ لَهُ فَضْلًا عَلَى مَنْ دُونَهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"هَلْ تُنْصَرُونَ وَتُرْزَقُونَ إِلَّا بِضُعَفَائِكُمْ ؟!". رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ.
مصعب بن سعد بیان کرتے ہیں کہ سعد رضی اللہ عنہ نے خیال کیا کہ انہیں اپنے سے کم درجہ لوگوں پر (سخاوت کرنے میں) فضیلت و برتری حاصل ہے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارے کمزور لوگوں کی وجہ ہی سے تمہاری مدد کی جاتی ہے اور انہی کی وجہ سے تمہیں رزق دیا جاتا ہے۔“ رواہ البخاری۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الرقاق/حدیث: 5232]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه البخاري (2896)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
Mishkat al-Masabih Hadith 5232 in Urdu