🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مشکوۃ المصابیح میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (6294)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
--. (مِزَاجُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا مزاج
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5791
5791 - وَعَنْهُ، كَانَ إِذَا وَصَفَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: لَمْ يَكُنْ بِالطَّوِيلِ الْمُمَّغِطِ، وَلَا بِالْقَصِيرِ الْمُتَرَدِّدِ، وَكَانَ رَبْعَةً مِنَ الْقَوْمِ، وَلَمْ يَكُنْ بِالْجَعْدِ الْقَطَطِ وَلَا بِالسَّبْطِ، كَانَ جَعْدًا رَجِلًا، وَلَمْ يَكُنْ بِالْمُطَهَّمِ وَلَا بِالْمُكَلْثَمِ، وَكَانَ فِي الْوَجْهِ تَدْوِيرٌ، أَبْيَضُ مُشْرَبٌ، أَدْعَجُ الْعَيْنَيْنِ، أَهْدَبُ الْأَشْفَارِ، جَلِيلُ الْمَشَاشِ وَالْكَتَدِ، أَجْرَدُ، ذُو مَسْرُبَةٍ، شَثْنُ الْكَفَّيْنِ وَالْقَدَمَيْنِ، إِذَا مَشَى يَتَقَلَّعُ كَأَنَّمَا يَمْشِي فِي صَبَبٍ، وَإِذَا الْتَفَتَ الْتَفَتَ مَعًا، بَيْنَ كَتِفَيْهِ خَاتَمُ النُّبُوَّةِ، وَهُوَ خَاتَمُ النَّبِيِّينَ، أَجْوَدُ النَّاسِ صَدْرًا، وَأَصْدَقُ النَّاسِ لَهْجَةً، وَأَلْيَنُهُمْ عَرِيكَةً، وَأَكْرَمُهُمْ عَشِيرَةً، مَنْ رَآهُ بَدِيهَةً هَابَهُ، وَمَنْ خَالَطَهُ مَعْرِفَةً أَحَبَّهُ، يَقُولُ نَاعِتُهُ: لَمْ أَرَ قَبْلَهُ وَلَا بَعْدَهُ مِثْلَهُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ.
علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ جب نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے اوصاف بیان کرتے تو فرماتے: آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نہ زیادہ لمبے تھے اور نہ زیادہ چھوٹے بلکہ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم درمیانہ قد تھے، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے بال نہ بالکل گھنگریالے تھے اور نہ بالکل سیدھے بلکہ ان دونوں صورتوں کے درمیان تھے، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نہ بہت موٹے تھے، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا چہرہ مبارک بالکل گول نہیں تھا بلکہ قدرے گولائی میں تھا، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا رنگ سرخی مائل سفید تھا، آنکھیں سیاہ، دراز پلکیں، جوڑوں کی ہڈیاں ابھری ہوئی اور مضبوط تھیں، کندھوں کا درمیانی حصہ بھی بڑا اور مضبوط تھا، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے بدن پر زائد بال نہیں تھے، بس سینے اور ناف تک بالوں کی ایک لکیر تھی، ہاتھ اور پاؤں بھاری تھے، جب آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم چلتے تو پاؤں اٹھا کر رکھتے گویا آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بلندی سے اتر رہے ہیں، جب آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کسی کی طرف التفات فرماتے تو مکمل توجہ فرماتے، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے کندھوں کے درمیان مہرِ نبوت تھی اور آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم «خَاتَمُ النَّبِيِّينَ» ”خاتم النبیین“ ہیں، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سب سے بڑھ کر دل کے سخی تھے، سب سے زیادہ صاف گو تھے، سب سے زیادہ نرم مزاج تھے، قبیلے کے لحاظ سے سب سے زیادہ معزز تھے، جو آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو اچانک دیکھتا تو وہ ہیبت زدہ ہو جاتا، جو آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی صحبت اختیار کرتا اور واقفیت حاصل کر لیتا تو وہ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے والہانہ محبت کرنے لگتا، اور آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے وصف بیان کرنے والا (آخر پر) یہ کہتا: میں نے آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم جیسا آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی حیاتِ مبارکہ میں کوئی دیکھا نہ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے بعد۔ (اسنادہ ضعیف، رواہ الترمذی) [مشكوة المصابيح/كتاب الفضائل والشمائل/حدیث: 5791]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه الترمذي (3638 وقال: ليس إسناده بمتصل)
٭ عمر بن عبد الله: ضعيف، و إبراهيم لم يدرک عليًا، انظر تحفة الاشراف (7/ 347)»
قال الشيخ الألباني: ضَعِيف
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده ضعيف


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥الترمذيثقة حافظ
Mishkat al-Masabih Hadith 5791 in Urdu