مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
--. (عِنْدَمَا صَارَتِ الأَصَابِعُ عَيْنًا)
جب انگلیاں چشمہ بن گئیں
حدیث نمبر: 5882
5882 - وَعَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: عَطِشَ النَّاسُ يَوْمَ الْحُدَيْبِيَةِ وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَيْنَ يَدَيْهِ رِكْوَةٌ فَتَوَضَّأَ مِنْهَا، ثُمَّ أَقْبَلَ النَّاسُ نَحْوَهُ، قَالُوا: لَيْسَ عَنْدَنَا مَاءٌ نَتَوَضَّأُ بِهِ وَنَشْرَبُ إِلَّا مَا فِي رِكْوَتِكَ، فَوَضْعَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَدَهُ فِي الرِّكْوَةِ، فَجَعَلَ الْمَاءُ يَفُورُ مِنْ بَيْنِ أَصَابِعِهِ كَأَمْثَالِ الْعُيُونِ ، قَالَ: فَشَرِبْنَا وَتَوَضَّأْنَا. قِيلَ لِجَابِرٍ: كَمْ كُنْتُمْ؟ قَالَ: لَوْ كُنَّا مِائَةَ أَلْفٍ لَكَفَانَا، كُنَّا خَمْسَ عَشْرَةَ مِائَةً. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ حدیبیہ کے موقع پر صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو پیاس لگی، جبکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے پانی کا ایک برتن تھا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے وضو کیا، پھر لوگ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف متوجہ ہوئے اور عرض کیا: ہمارے پاس پانی نہیں جس سے ہم وضو کر سکیں اور پی سکیں، فقط وہی ہے جو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی چھاگل میں ہے، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنا دستِ مبارک چھاگل میں رکھا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی انگلیوں سے چشموں کی طرح پانی بہنے لگا، راوی بیان کرتے ہیں: ہم نے پانی پیا اور وضو کیا، جابر رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا گیا: اس وقت تمہاری تعداد کتنی تھی؟ انہوں نے فرمایا: اگر ہم ایک لاکھ بھی ہوتے تب بھی وہ پانی ہمیں کافی ہوتا، البتہ ہم اس وقت پندرہ سو تھے۔ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الفضائل والشمائل/حدیث: 5882]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (4152) و مسلم (73/ 1856)»
قال الشيخ الألباني: مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه
Mishkat al-Masabih Hadith 5882 in Urdu