مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
--. (تَنَبُّؤٌ بِفَتْحِ مِصْرَ)
فتح مصر کی پیشگوئی
حدیث نمبر: 5916
5916 - وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: (إِنَّكُمْ سَتَفْتَحُونَ مِصْرَ، وَهِيَ أَرْضٌ يُسَمَّى فِيهَا الْقِيرَاطُ ، فَإِذَا فَتَحْتُمُوهَا فَأَحْسِنُوا إِلَى أَهْلِهَا فَإِنَّ لَهَا ذِمَّةً وَرَحِمًا - أَوْ قَالَ: ذِمَّةً وَصِهْرًا - فَإِذَا رَأَيْتُمْ رَجُلَيْنِ يَخْتَصِمَانِ فِي مَوْضِعِ لَبِنَةٍ فَاخْرُجْ مِنْهَا) . قَالَ: فَرَأَيْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ شُرَحْبِيلَ بْنِ حَسَنَةَ وَأَخَاهُ رَبِيعَةَ يَخْتَصِمَانِ فِي مَوْضِعِ لَبِنَةٍ، فَخَرَجْتُ مِنْهَا. رَوَاهُ مُسْلِمٌ.
ابوذر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”تم عنقریب مصر فتح کرو گے، اور وہ ایسی سرزمین ہے جس میں «الْقِيرَاطُ» (قراط) کا ذکر کیا جاتا ہے، جب تم اسے فتح کر لو تو وہاں کے باشندوں سے حسن سلوک کرنا، کیونکہ انہیں حرمت اور قرابت کا حق حاصل ہے“ یا فرمایا: ”انہیں حرمت اور رشتہ سسرال کا حق حاصل ہے، اور جب تم دو آدمیوں کو اینٹ برابر جگہ پر جھگڑا کرتے ہوئے دیکھو تو وہاں سے کوچ کر جانا“۔ اور میں نے عبدالرحمن بن شرحبیل بن حسنہ اور ان کے بھائی ربیعہ کو ایک اینٹ برابر جگہ پر جھگڑا کرتے ہوئے دیکھا تو میں وہاں سے نکل آیا۔ (رواہ مسلم) [مشكوة المصابيح/كتاب الفضائل والشمائل/حدیث: 5916]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (227، 226 / 2543)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيحٌ
قال الشيخ زبير على زئي:رواه مسلم (227، 226 / 2543)
Mishkat al-Masabih Hadith 5916 in Urdu