🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مشکوۃ المصابیح میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (6294)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
--. (ذِكْرُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِحَضْرَةِ خَدِيجَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا بَعْدَ وَفَاتِهَا)
حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کی وفات کے بعد بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کو یاد کرتے تھے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6186
6186 - وَعَنْ عَائِشَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - قَالَتْ: مَا غِرْتُ عَلَى أَحَدٍ مِنْ نِسَاءِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَا غِرْتُ عَلَى خَدِيجَةَ  وَمَا رَأَيْتُهَا، وَلَكِنْ كَانَ يُكْثِرُ ذِكْرَهَا، وَرُبَّمَا ذَبَحَ الشَّاةَ ثُمَّ يُقَطِّعُهَا أَعْضَاءً، ثُمَّ يَبْعَثُهَا فِي صَدَائِقِ خَدِيجَةَ، فَرُبَّمَا قُلْتُ لَهُ: كَأَنَّهُ لَمْ تَكُنْ فِي الدُّنْيَا امْرَأَةٌ إِلَّا خَدِيجَةَ، فَيَقُولُ:"إِنَّهَا كَانَتْ، وَكَانَتْ، وَكَانَ لِي مِنْهَا وُلْدٌ". مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں، میں نے نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی کسی زوجہ محترمہ کے بارے میں اتنا رشک نہیں کیا جتنا خدیجہ رضی اللہ عنہا کے معاملے میں کیا، حالانکہ میں نے انہیں دیکھا نہیں، لیکن آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اکثر ان کا ذکر کیا کرتے تھے، بسا اوقات آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بکری ذبح کرتے پھر اس کے ٹکڑے کرتے پھر انہیں خدیجہ رضی اللہ عنہا کی سہیلیوں کے ہاں بھیجتے تھے، کبھی کبھار میں آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے یوں عرض کرتی: گویا دنیا میں خدیجہ رضی اللہ عنہا کے سوا کوئی عورت ہی نہیں، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فرماتے: وہ ایسی تھیں، وہ ایسی تھیں اور ان سے میری اولاد ہے۔ (متفق علیہ)۔ [مشكوة المصابيح/كتاب المناقب/حدیث: 6186]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (3818) و مسلم (75/ 2435)»
قال الشيخ الألباني: مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه


Mishkat al-Masabih Hadith 6186 in Urdu