🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مشکوۃ المصابیح میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (6294)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
--. (يَجِبُ أَنْ يَكُونَ المُؤَذِّنُ بِلا أُجْرَةٍ)
مؤذن کی فضیلت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 667
667 - وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: (الْمُؤَذِّنُ يُغْفَرُ لَهُ مَدَى صَوْتِهِ، وَيَشْهَدُ لَهُ كُلُّ رَطْبٍ وَيَابِسٍ. وَشَاهِدُ الصَّلَاةِ يُكْتَبُ لَهُ خَمْسٌ وَعِشْرُونَ صَلَاةً، وَيُكَفَّرُ عَنْهُ مَا بَيْنَهُمَا) . رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو دَاوُدَ، وَابْنُ مَاجَهْ، وَرَوَى النَّسَائِيُّ إِلَى قَوْلِهِ: (كُلُّ رَطْبٍ وَيَابِسٍ) ، وَقَالَ: (وَلَهُ مِثْلُ أَجْرِ مَنْ صَلَّى)
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”مؤذن کو اس کی آواز کے مطابق مغفرت سے نوازا جاتا ہے، ہر خشک و تر اس کے حق میں گواہی دیتا ہے، اور نماز کے لیے آنے والے شخص کے لیے پچیس نمازوں کا ثواب لکھا جاتا ہے، اور اس سے دو نمازوں کے مابین ہونے والے گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں۔“ احمد، ابوداؤد، ابن ماجہ، اس کی اسناد حسن ہے۔ امام نسائی نے ”ہر خشک و تر“ کے الفاظ تک روایت کیا ہے، اور فرمایا: ”نماز پڑھنے والے کی مثل اسے بھی اجر ملتا ہے۔“ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 667]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه أحمد (2/ 411 ح 9317) و أبو داود (515) و ابن ماجه (724) والنسائي (13/2 ح646) [و صححه ابن خزيمة (390) و ابن حبان (292) ] »
قال الشيخ الألباني: صَحِيحٌ
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن


Mishkat al-Masabih Hadith 667 in Urdu