🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مشکوۃ المصابیح میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (6294)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
--. (الإِجَابَةُ لِلأَذَانِ دُخُولٌ فِي الجَنَّةِ)
اذان کا جواب کس طرح دینا ہے؟ بروایت امام احمد
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 675
675 - وَعَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ وَقَّاصٍ، قَالَ: إِنِّي لَعِنْدَ مُعَاوِيَةَ، إِذْ أَذَّنَ مُؤَذِّنُهُ، فَقَالَ مُعَاوِيَةُ كَمَا قَالَ مُؤَذِّنُهُ، حَتَّى إِذَا قَالَ: حَيَّ عَلَى الصَّلَاةِ، قَالَ: لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ، فَلَمَّا قَالَ: حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ ; قَالَ: لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيمِ. وَقَالَ بَعْدَ ذَلِكَ مَا قَالَ الْمُؤَذِّنُ، ثُمَّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ ذَلِكَ. رَوَاهُ أَحْمَدُ.
علقمہ بن وقاص رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں، میں معاویہ رضی اللہ عنہ کے پاس تھا، جب ان کے مؤذن نے اذان کہی تو معاویہ رضی اللہ عنہ نے بھی اپنے مؤذن کے کلمات کہے حتیٰ کہ جب اس نے کہا: ”آؤ نماز کی طرف“، تو انہوں نے کہا: «لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللّٰهِ» ”گناہ سے بچنا اور نیکی کرنا محض اللہ کی توفیق سے ممکن ہے“، پس جب اس نے کہا: «حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ» تو انہوں نے کہا: «لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللّٰهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيمِ» اور اس کے بعد جیسے مؤذن نے کہا، ویسے ہی انہوں نے کہا اور فرمایا: ”میں نے رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو سنا، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ایسے ہی فرمایا تھا۔“ [صحیح، رواہ احمد] [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 675]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «صحيح، رواه أحمد (91/4، 92 ح 16956) [والنسائي (2/ 25 ح 678) وللحديث شواھد .]
٭ وليس عند ھم ’’العلي العظيم‘‘ و ھي زيادة منکرة في ھذه الرواية .»
قال الشيخ الألباني: ضَعِيف
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح


Mishkat al-Masabih Hadith 675 in Urdu