مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
--. (الصُّوَرُ تُشَوِّشُ الصَّلَاةَ)
تصویر سے نماز میں خلل
حدیث نمبر: 758
758 - وَعَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ كَانَ قِرَامٌ لِعَائِشَةَ سَتَرَتْ بِهِ جَانِبَ بَيْتِهَا، فَقَالَ لَهَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - (أَمِيطِي عَنَّا قِرَامَكِ هَذَا ; فَإِنَّهُ لَا يَزَالُ تَصَاوِيرُهُ تَعْرِضُ لِي فِي صَلَاتِي) رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ.
انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس ایک پردہ تھا جس کے ساتھ انہوں نے اپنے گھر کی ایک جانب کو ڈھانپ رکھا تھا، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں فرمایا: ”اپنے اس پردے کو ہم سے دور کر دیں، کیونکہ اس کی تصاویر میری نماز میں مسلسل میرے سامنے آتی رہی ہیں۔“ رواہ البخاری۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 758]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه البخاري (374)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
Mishkat al-Masabih Hadith 758 in Urdu