مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
--. (جَوَازُ الحَرَكَةِ اليَسِيرَةِ فِي الصَّلَاةِ)
دوران نماز معمولی حرکت کی جا سکتی ہے
حدیث نمبر: 786
الفصل الثالث 786 - عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ: كُنْتُ أَنَامُ بَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَرِجْلَايَ فِي قِبْلَتِيهِ، فَإِذَا سَجَدَ غَمَزَنِي، فَقَبَضْتُ رِجْلِيَ، وَإِذَا قَامَ بَسَطْتُهُمَا، قَالَتْ: وَالْبُيُوتُ يَوْمَئِذٍ لَيْسَ فِيهَا مَصَابِيحُ، مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے آگے سو جایا کرتی تھی، جبکہ میرے پاؤں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سجدہ کی جگہ پر ہوتے تھے، جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سجدہ کرتے تو آپ مجھے ہاتھ سے دبا دیتے تو میں اپنے پاؤں سمیٹ لیتی اور جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کھڑے ہو جاتے تو میں انہیں پھیلا دیتی، انہوں نے بتایا: ان دنوں گھروں میں چراغ نہیں ہوا کرتے تھے۔ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 786]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (513) و مسلم (272 / 512)»
قال الشيخ الألباني: مُتَّفق عَلَيْهِ
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه
Mishkat al-Masabih Hadith 786 in Urdu