مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
--. (أُمُورٌ مُتَعَلِّقَةٌ بِكَيْفِيَّةِ الصَّلَاةِ)
نماز کے طریقے سے متعلق چند امور
حدیث نمبر: 792
792 - وَعَنْ أَبِي حُمَيْدٍ السَّاعِدِيِّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ فِي نَفَرٍ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: أَنَا أَحْفَظُكُمْ لِصَلَاةِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: رَأَيْتُهُ إِذَا كَبَّرَ جَعَلَ يَدَيْهِ حِذَاءَ مَنْكِبَيْهِ، وَإِذَا رَكَعَ أَمْكَنَ يَدَيْهِ مِنْ رُكْبَتَيْهِ، ثُمَّ هَصَرَ ظَهْرَهُ، فَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ اسْتَوَى حَتَّى يَعُودَ كُلُّ فَقَارٍ مَكَانَهُ فَإِذَا سَجَدَ وَضَعَ يَدَيْهِ غَيْرَ مُفْتَرِشٍ وَلَا قَابِضِهِمَا، وَاسْتَقْبَلَ بِأَطْرَافِ أَصَابِعِ رِجْلَيْهِ الْقِبْلَةَ، فَإِذَا جَلَسَ فِي الرَّكْعَتَيْنِ جَلَسَ عَلَى رِجْلِهِ الْيُسْرَى وَنَصَبَ الْيُمْنَى فَإِذَا جَلَسَ فِي الرَّكْعَةِ الْآخِرَةِ قَدَّمَ رِجْلَهُ الْيُسْرَى وَنَصَبَ الْأُخْرَى، وَقَعَدَ عَلَى مَقْعَدَتِهِ، رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ.
ابوحمید ساعدی رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ رضی اللہ عنہم کی ایک جماعت میں فرمایا: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نماز کے متعلق تم سب سے زیادہ جانتا ہوں، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا، جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے «اللهُ أَكْبَرُ» ”اللہ سب سے بڑا ہے“ کہا تو اپنے ہاتھ کندھوں کے برابر کر لیے، جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے رکوع کیا تو اپنے ہاتھ گھٹنوں پر رکھے، پھر اپنی کمر کو جھکایا، جب رکوع سے سر اٹھایا تو بالکل سیدھے کھڑے ہو گئے حتیٰ کہ ہر ہڈی اپنی جگہ پر آگئی، جب سجدہ کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہاتھ رکھے جو کہ بچھے ہوئے تھے نہ سمٹے ہوئے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پاؤں کی انگلیوں کے کناروں کو قبلہ کی طرف کیا تھا، جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دو رکعتوں میں بیٹھے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے بائیں پاؤں پر بیٹھے اور دائیں پاؤں کو کھڑا کیا، اور جب آخری رکعت میں بیٹھے تو بائیں پاؤں کو آگے بڑھا کر سرین پر بیٹھ گئے اور دائیں پاؤں کو کھڑا کیا۔ رواہ البخاری۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 792]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه البخاري (828)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
Mishkat al-Masabih Hadith 792 in Urdu