مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
--. (العِنَايَةُ بِتَعْدِيلِ الأَرْكَانِ)
تعدیل ارکان کا اہتمام
حدیث نمبر: 804
804 - وَعَنْ رِفَاعَةَ بْنِ رَافِعٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ فَصَلَّى فِي الْمَسْجِدِ، ثُمَّ جَاءَ فَسَلَّمَ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"أَعِدْ صَلَاتَكَ، فَإِنَّكَ لَمْ تُصَلِّ"فَقَالَ عَلِّمْنِي يَا رَسُولَ اللَّهِ كَيْفَ أُصَلِّي؟ قَالَ:"إِذَا تَوَجَّهَتْ إِلَى الْقِبْلَةِ فَكَبِّرْ، ثُمَّ اقْرَأْ بِأُمِّ الْقُرْآنِ، وَمَا شَاءَ اللَّهُ أَنْ تَقْرَأَ، فَإِذَا رَكَعَتْ فَاجْعَلْ رَاحَتَيْكَ عَلَى رُكْبَتَيْكَ، وَمَكِّنْ رُكُوعَكَ وَامْدُدْ ظَهْرَكَ، فَإِذَا رَفَعْتَ فَأَقِمْ صُلْبَكَ، وَارْفَعْ رَأْسَكَ حَتَّى تَرْجِعَ الْعِظَامُ إِلَى مَفَاصِلِهَا فَإِذَا سَجَدْتَ فَمَكِّنِ السُّجُودَ، فَإِذَا رَفَعْتَ فَاجْلِسْ عَلَى فَخِذِكَ الْيُسْرَى، ثُمَّ اصْنَعْ ذَلِكَ فِي كُلِّ رَكْعَةٍ وَسَجْدَةٍ حَتَّى تَطْمَئِنَّ هَذَا لَفَظُ الْمَصَابِيحِ، وَرَوَاهُ أَبُو دَاوُدُ مَعَ تَغْيِيرٍ يَسِيرٍ، وَرَوَى التِّرْمِذِيُّ وَالنَّسَائِيُّ مَعْنَاهُ، وَفِي رِوَايَةٍ لِلتِّرْمِذِيِّ، قَالَ: (إِذَا قُمْتَ إِلَى الصَّلَاةِ فَتَوَضَّأْ كَمَا أَمَرَكَ اللَّهُ بِهِ، ثُمَّ تَشَهَّدْ، فَأَقِمْ، فَإِنْ كَانَ مَعَكَ قُرْآنٌ فَاقْرَأْ، وَإِلَّا فَاحْمَدِ اللَّهَ وَكَبِّرْهُ، وَهَلِّلْهُ، ثُمَّ ارْكَعْ.
رفاعہ بن رافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی آیا، اس نے مسجد میں نماز پڑھی، پھر نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سلام کیا تو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”نماز دوبارہ پڑھو، کیونکہ تم نے نماز نہیں پڑھی۔“ اس نے عرض کیا: اللہ کے رسول! مجھے سکھا دیں کہ میں کیسے نماز پڑھوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم قبلہ رخ ہو جاؤ تو «اللّٰهُ أَكْبَرُ» ”اللہ سب سے بڑا ہے“ کہو، پھر سورۂ فاتحہ اور جو چاہو سورت پڑھو، جب (رکوع سے) اٹھو تو کمر سیدھی کرو اور سر اٹھاؤ حتیٰ کہ ہڈیاں اپنے جوڑوں میں واپس آ جائیں، جب سجدہ کرو تو خوب اچھی طرح سجدہ کرو، جب (سجدہ سے) اٹھو تو بائیں ران پر بیٹھو، پھر ہر رکوع و سجود میں ایسے ہی کرو حتیٰ کہ اطمینان ہو جائے۔“ یہ مصابیح کے الفاظ ہیں، امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے کچھ تبدیلی کے ساتھ اسے روایت کیا ہے، امام ترمذی رحمہ اللہ اور امام نسائی رحمہ اللہ نے اسی معنی میں روایت کیا ہے، اور ترمذی کی روایت میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم نماز کا ارادہ کرو تو اللہ کی تعلیم و حکم کے مطابق وضو کرو، پھر کلمہ شہادت پڑھو، (بعض نے کہا: اذان دو) پھر اقامت کہو، اگر تمہیں قرآن یاد ہو تو قرآن پڑھو، ورنہ «الْحَمْدُ لِلّٰهِ» ”سب تعریف اللہ کے لیے ہے“، «اللّٰهُ أَكْبَرُ» ”اللہ سب سے بڑا ہے“ اور «لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ» ”اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں“ پڑھو اور پھر رکوع کرو۔“ اس کی سند حسن ہے، اسے ابوداؤد، ترمذی اور نسائی نے روایت کیا ہے۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 804]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه أبو داود (859) والترمذي (302 وقال: حديث حسن .) والنسائي (193/2 ح 1054) [وصححه ابن خزيمة (638) و ابن حبان (484) ] »
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
Mishkat al-Masabih Hadith 804 in Urdu